کاسترو کا گھٹنا و بازو ٹوٹ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا کے معمر رہنما فیڈل کاسترو کا ایک بازو اور گھٹنا ٹوٹ گیا ہے۔ اٹہھتر سالہ فیڈل کاسترو ایک تقریب کے دوران گر گئے جس کی وجہ سے ان کا گھٹنا اور بازو ٹوٹ گئے۔ حکومت کے ایک ترجمان کے مطابق فیڈرل کاسترو کی صحت اچھی ہے اور وہ بہتر ہیں۔ فیڈل کاسترو ویل چیر پر عوام کے سامنے آئے اور کہا کہ ’وہ ٹھیک ٹھاک ہیں۔ کیوبا میں فیڈل کاسترو کی صحت کے بارے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ فیڈل کاسترو نے گرنے پر عوام سے معافی مانگی اور کہا گرنے کی وجہ سے ’شاید‘ ان کے بازو اور گھٹنے میں فریکچر آیا ہو۔ فیڈل کاسترو نے کہا کہ بازو اور گھٹنا ٹوٹنے کے باوجود وہ کام کر سکتے ہیں۔ فیڈل کاسترو نے کہا کہ گرنے کے بعد انہوں نے ایمبولینس میں جانے کی بجائے جیپ میں جانا پسند کیا۔ کیوبا کے انقلابی رہنما نے گرنے سے پہلے ایک گھنٹے تک تیس ہزار کے ایک مجمع کو خطاب کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||