کیوبا نے امریکی پیغام رد کردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا نے امریکی سیکرٹری کونڈولیزا کے جمہوریت کو فروغ دینے سے متعلق پیغام کو رد کر دیاہے۔ امریکی امداد پر چلنے والے ریڈیو اور ٹی وی پر رائس کا یہ پیغام نشر ہوا کہ امریکہ کی مدد ان تمام کیوبنز کو حاصل ہے جو امن یافتہ جمہوریت کے حامی ہیں۔ لیکن کیوبا کے ثقافتی وزیر ایبل پریٹو نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ فیدل کاسترو نے بیمار ہونے کے بعد پیر کواپنے اختیارات عارضی طور پراپنے بھائی راؤل کاسترو کو سونپ دیئے تھے۔ مگر راؤل کاسترواس بیان کے بعد سے اب تک عوام کے سامنے نہیں آئے۔ کیوبا کے وزیرصحت ہوزے رامن بیلاگر نے جمعہ کو کہا کہ فیدل کاسترو پیٹ کی سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ رائس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کیوبا کے شہریوں کی قدر کرتا ہے۔ امریکہ ہمیشہ ان شہریوں کوان کا حق دلانے ، انھیں ان کی مرضی سے سوچنے، عبادت کرنے اور اپنی مرضی سے آزادانہ انتخابات میں اپنا لیڈر منتخب کرنےمیں ان کا ساتھ دے گا۔رائس نے یہ بھی کہا کہ ان مقاصد کو پانے کے لئے لوگ اپنے گھروں میں بیٹھ کر بغیر تشدد کے تبدیلی لانے پر کام کریں۔ جبکہ کیوبا کے وزیر کے مطابق رائس اچھی طرح سے جانتی ہے کہ ان بیانات کا کچھ اثر نہ ہو گا۔ | اسی بارے میں ’ آخر وہ میرا خون ہے‘03 August, 2006 | آس پاس کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا01 August, 2006 | آس پاس بہتر محسوس کر رہا ہوں: کاسترو02 August, 2006 | آس پاس اسلحہ فرموں پر امریکی پابندی05 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||