BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 August, 2006, 11:33 GMT 16:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بہتر محسوس کر رہا ہوں: کاسترو
fidel castro
آپریشن کے بعد کاسترو کی حالت میں بہتری آئی ہے
کیوبا کے ٹی وی پر جاری ایک بیان کے مطابق آپریشن کے بعد کیوبا کے رہنما فیدل کاسترو کی حالت کافی اچھی ہوئی ہے۔

کیوبا کے رہنما نے کہا کہ وہ بالکل اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے پیرکو صحت یاب ہونے تک عارضی طور پر اپنے بھائی راول کو اقتدار سنوپ دی تھی۔

فیدل کاسترو اس مہینے اپنی عمر کے80 سال مکمل کرنے والے ہیں۔انہیں یہ کہتے بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتوں میں انکی کافی مصروفیات کا اثر انکی صحت پر پڑا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ وہ فی الحال گھر پر ہیں یا ہسپتال میں ۔
دنیا بھر کے رہنماؤں کے ذریعہ انکی صحت یابی کے لیئے بھیجے گئے پیغام کے بعد حکومت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس بیان میں کیوبا کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے روز مرہ کے معمولات کوجاری رکھیں۔

کاسترو نے کہا ’ ہر کسی کو کام اور لگاتار جد وجہد کرت رہنے کی ضرورت ہے۔

سن 1959 میں کمیونسٹ حکومت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کاسترو نے خود کو حکومت کے کاموں سے الگ کیا ہے۔

ہوانا میں بی بی سی کے ایسٹیفن گریبس کا کہنا ہےکہ کیوبا کے بیشتر عوام فیدل کاسترو کو جلد صحت یاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وہ ان حالات پر لگاتار نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ میامی میں کیوبا سے ملک بدر کئے گئےلوگ جشن منا رہے ہیں۔

75 سالہ راول کسترو وزیر دفاع ہیں اور لمبے عرصہ سے اپنے بڑے بھائی کے بعد اس عہدے کے دعویدار سمجھے جاتے ہیں۔

فیدل کاسترو دنیا کے ویسے رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے لمبی مدت تک حکومت کی ہے۔ انکا دور امریکہ کے نو صدور کے برابر رہا ہے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق ہوانا میں دکانیں اور دفاتر کھلے ہیں اور کسی طرح کے خصوصی حفاظتی انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

کیوبا کے پارلیمان کے سپیکر رکارڈو الارکون نے کیوبا کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے رہنما کی اپیل پر متحد ہو جایں۔

ہوانا میں ہمارے نمائندہ کا کہنا ہے کہ جہاں کچھ لوگ اپنے رہنما کی بیماری پر اداس ہیں تو کچھ لوگوں کو امید ہے کہ اپ سیاسی تبدیلی ممکن ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد