BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 August, 2006, 11:31 GMT 16:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ آخر وہ میرا خون ہے‘

جانیٹا کاسترو
جانیٹا کاسترواپنے بھائی کے اقتدار میں آنے کے پانچ سال بعد بھاگ کر امریکہ آ گئی تھیں۔
کیوبا کے صدر فیڈل کاسترو کی ناراض بہن نے جو انیس سو ساٹھ میں امریکہ بھاگ کر آئی تھیں، کہا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔

فیڈل کاسترو کی بہن نے میامی کےمقامی ٹیلیویژن کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کی صحت کے بارے میں تشویش رکھتی ہیں’ آخر وہ میرا خون ہے اور مجھے اسکی بیماری پر سخت تشویش ہے‘۔

کیوبا میں کیمونسٹ انقلاب کے پانچ برسوں بعد اپنی بھائی صدر فیڈل کاسترو کی مخالفت کر کے انیس سو چونسٹھ میں انکی بہن جانیٹا کاسترو امریکہ بھاگ آئی تھیں اور انہوں نے میامی (فلوریڈا) میں سکونت اختیار کی تھی جہاں لاکھوں کیوبائي جلاوطن آباد ہیں۔

میامی میں فیڈل کاسترو کی بیماری کا سن کر جلاوطن کیوبائی منحرفین کی ایک بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور وہ کیوبا کے جھنڈے لہراتے خوشیاں منا رہے تھے-

تاہم فیڈل کی بہن جونیٹا کاسترو نے میامی کے مقامی ٹیلیویژن پر کہا وہ اپنے ہموطنوں کی ان کے بھائی کی علالت پر خوشیاں منانے پر نہایت ہی افسردہ ہیں اگرچہ وہ کیوبا میں اپنے حکمران بھائیوں اور ان کی حکومت سے سخت اختلافات رکھتی ہیں۔

دوسری طرف امریکی میڈیا نے میامی میں کیوبائی جلاوطنوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ کیوبا کی حکومت بدلنے کی کسی بھی کوشش کی امداد وحمایت کریں گے-

اسی بارے میں
’کاسترو کو پارکنسنز ہے‘
17 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد