کاسترو کی ٹی وی پر نئی تصاویر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیوبا میں علیل رہنما فیدل کاسترو کی اکتوبر کے بعد سے پہلی تصاویر دکھائی گئی ہیں۔ ٹی وی تصایویر میں کاسترو کمزور نظر آتے ہیں لیکن اتنے نہیں جیسے کہ تین ماہ پہلے کی تصاویر میں دکھائے دیے تھے۔ اس ٹی وی فلم میں انہیں وینیزویلا کے صدر ہیوگو چاویز سے بات چیت کرتے دکھایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں رہنماؤں کی ملاقات پیر کے روز ہوئی تھی۔ فیدل کاسترو کو چھ ماہ سے کسی عوامی مقام میں نہیں دیکھا گیا ہے۔ وہ جولائی میں اچانک بیمار ہو گئے تھے اور انہوں نے اقتدار اپنے بھائی راوُول کاسترو کو منتقل کر دیا تھا۔ اسی سالہ رہنما کا جولائی میں آنتوں کا آپریشن ہوا تھا اور اس کے بعد سے ان کی خرابی صحت کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ٹی وی تصاویر میں کاسترو کھڑے ہو کر صدر چاویز سے بات کر رہے ہیں اور کچھ دستاویز پڑھ کر یہ دونوں ان کے بارے میں بھی گفتگو کرتے ہیں۔ صدر چاویز کے حال میں کیوبا آنے کے بارے میں اس سے پہلے کوئی اطلاع نہیں تھی۔ | اسی بارے میں ’کاسترو: زندگی و موت کی کشمکش‘20 January, 2007 | آس پاس فیدل کاسترو کی صحت مزید خراب 16 January, 2007 | آس پاس کاسترو: آمر یا انقلاب کی علامت20 January, 2007 | آس پاس ’زندہ‘ کاسترو ٹی وی پر29 October, 2006 | آس پاس ’ آخر وہ میرا خون ہے‘03 August, 2006 | آس پاس کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا01 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||