فیدل کاسترو کی صحت مزید خراب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپین کے ایک اخبار کے مطابق کیوبا کے صدر فیدل کاسترو کی صحت تین آپریشنز کی ناکامی کے بعد مزید خراب ہو گئی ہے۔ ایل پائس نامی اخبار کی اطلاع کے مطابق صدر کاسترو جنہوں نے عارضی طور اقتدار اپنے بھائی راہول کے حوالے کردیا ہے، ان دنوں آنتوں کے شدید انفیکشن میں مبتلا ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ صدر کاسترو کے معائنے کے لیے دسمبر میں سپین کے میڈرڈ ہسپتال کے اعلیٰ ترین طبی ماہرین کیوبا گئے تھے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ کیوبا میں صدر کاسترو کی خرابی صحت کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی خبر سنی نہیں گئی ہے۔ پیر کو لاطینی امریکہ کے ایک سفارت کار نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا کہ صدر فیدل کاسترو کے زخم مندمل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ انہیں نلکیوں کی مدد سے خوراک دی جا رہی ہے۔ جولائی میں کیوبا کے اسی سالہ رہنما کی آنتوں کے آپریشن کے بعد سے ملک بھر میں ان کی صحت سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ انہوں نے جولائی میں ہونے والے آپریشن کے بعد سے کسی عوامی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی ہے۔ انہوں نے دسمبر میں ہوانا میں ہونے والی فوجی پریڈ میں بھی شرکت نہیں کی۔ نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد سے ان کی صحت میں بہتری کی رفتار سست ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ مکمل صحت یابی میں بہت وقت لگے گا۔ اخبار میں صدر کاسترو کی صحت سے متعلق چھپنے والی اِس خبر کی اگر تصدیق ہو گئی تو یہ ان کی صحت سے متعلق تازہ اطلاعات ہوں گی۔ اخبار کے مطابق ان کی بڑی آنت کا تین بار آپریشن کیا گیا ہے۔ منگل کو ان کے سیکرٹری نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ڈاکٹر نے ان کی ظاہری حالت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ہوانا کے حکام کا کہنا ہے کہ کاسترو کی صحت سٹیٹ سیکرٹ ہے تاہم انہوں نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے جن کے مطابق کاسترو کو کسینر ہے یا وہ قریب المرگ ہیں۔ |
اسی بارے میں کاسترو کا ’کامیاب‘ آپریشن22 October, 2004 | آس پاس کاسترو کا گھٹنا و بازو ٹوٹ گئے21 October, 2004 | آس پاس کاسترونےاقتدار بھائی کومنتقل کردیا01 August, 2006 | آس پاس ’کاسترو کو پارکنسنز ہے‘17 November, 2005 | آس پاس بہتر محسوس کر رہا ہوں: کاسترو02 August, 2006 | آس پاس کیوبا: فیڈل کاسترو کے اسی سال13 August, 2006 | آس پاس ’زندہ‘ کاسترو ٹی وی پر29 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||