آئی ایم ایف چھوڑ دیں گے: شاویز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کہا ہے کہ ان کا ملک انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ یعنی آئی ایم ایف اور عالمی بینک چھوڑنا چاہتا ہے۔ یکم مئی کو ایک تقریر کے دوارن انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ اس فیصلے پر جلد سے جلد عمل کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ صدر شاویز نے کم سے کم ماہانہ تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ مسٹر شاویز کا کہنا تھا ’ہمیں واشنگٹن جانے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں اس سے باہر نکلنا ہوگا‘۔ انہوں نے مزيد کہا ’ اس سے پہلے کہ وہ ہمیں لوٹ لیں ہم اس (آئی ایم ایف) سے باہر نکل آئيں گے‘۔ صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے وزیر خزانہ روڈریگو کیبزاس کو ان دونوں بین الاقوامی اداروں سے باہر نکلنے کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کردیے ہیں۔ صدر شاویز کی یہ تقریر ان کے اس منصوبہ کا حصہ ہے جس کے تحت وہ جنوبی امریکہ کے لیے ایک بینک بنانا چاہتے ہیں جو وینزولا کے تیل سے ملنے والے روینیو پر چلے گا اور جنوبی امریکہ میں نئے پروجیکٹس کو مالی مدد فراہم کرے گا۔ اس سے قبل ایکواڈور کے صدر رافیل کوریعا نے بھی آائی ایم ایف کو چھوڑنے کی بات کہی تھی اور ملک سے عالمی بینک کے ایک نمائندے کو نکال دیا تھا۔ | اسی بارے میں شاویز کی بُش کے ’غلبہ‘ پر تنقید10 March, 2007 | آس پاس کاسترو کی ٹی وی پر نئی تصاویر31 January, 2007 | آس پاس ’کاسترو: زندگی و موت کی کشمکش‘20 January, 2007 | آس پاس امریکہ مخالف شاویز کی کامیابی03 December, 2006 | آس پاس وینزویلا کا رنگین صدر02 December, 2006 | آس پاس شاویز: بُش ’شیطان‘ ہیں20 September, 2006 | آس پاس وینزویلا: دس لاکھ فوجیوں کی ضرورت05 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||