BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 December, 2006, 22:30 GMT 03:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکہ مخالف شاویز کی کامیابی

ہوگو شاویز
ہوگو شاویز کے دیوانے ہیں، ’ویویا شاویز!‘ (جیے شاویز) کے نعرے لگاتے نہیں تھکتے۔
وینزویلا میں لوگوں کی واضع اکثریت نے امریکہ مخالف سوشلسٹ صدر ہوگو شاویز کو ووٹ دے کر ان کے آٹھ سالہ دورِ اقتدار کو چھ سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔

ابتدائی سرکاری نتائج کے مطابق رات گئے تک اٹہتر فیصد ووٹ گنے جا چکے تھے۔ صدر ہوگو شاویزنے اکسٹھ فیصد ووٹ لےکر جیت کا اعلان کیا جبکہ ان کے مخالف امیدوار گورنر مینیول روزالس صرف اڑتیس فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

ہوگو شاویز کی جیت کے سرکاری اعلان کے فوراً بعد دارالحکومت کراکس میں ان کے حمایتوں نے رات دیر گئے تک آتشبازی کی اور پٹاخے چھوڑے گئے۔ جیت کےجشن کا مہحور صدر شاویز کی رہائش گاہ رہی جہاں موسلادھار بارش کے باوجود ان حامیوں کی بڑی تعداد ’ویویا شاویز‘ کے نعرے لگاتی رہی۔

ہوگو شاویز کا کہنا ہے کہ اب ان کا متعارف کرایا ہوا سوشلسٹ انقلاب نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہ آئین میں تبدیلی کرکے اپنے اقتدار کو مزید طول دے سکتے ہیں۔

حزبِ اختلاف ان پر ملک میں شخصی آمریت قائم کرنے کا الزامات لگاتی ہے۔ ابھی یہ واضع نہیں کہ ہوگو شاویز کے مخالفین نے ان نتائج کو تسلیم کرتی ہے یا نہیں۔

اتوار کے روز ونزویلا کے صدارتی انتخابات میں دارالحکومت کراکس کے اکثر پولنگ اسٹیشنوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آئیں۔ ملک کے سولہ ملین رجسٹرڈ ووٹرز کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر اس انتخاب میں ووٹ ڈالے۔

وینزویلا، تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم، اوپیک، کا اہم رکن ہے۔ تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی وجہ سے وینزویلا لاطینی امریکہ کا اہم ترین ملک سمجھا جاتا ہے۔

بین القوامی سیاست میں صدر شاویز امریکی سرمایادارانہ نظام کے بڑے ناقد کے طور پہ ابھرے ہیں۔ غریبوں کے حقوق کے دعویدار ہوگو شاویز کا کہنا ہے امریکہ نے نہ صرف ان کا حکومت کا تختہ الٹنے کی کوششیں کرواتا رہا ہے بلکہ انہیں جان سے مارنے کی ناکام سازشوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ہوگو شاویز جارج بش پر کھلی تنقید کرتے رہے ہیں اور امریکی پالیسوں کی مذمت کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

امریکہ ہوگو شاویز کو ناپسندیدہ لیڈر کے طور پر دیکھتا ہے لیکن ان کے ان الزامات کو غلط قرار دیتا ہے۔

انقلابی سیاست
’خطے میں کاسترو کا نعم البدل یوگو شاویز‘
ہیوگو شاویزہیوگو شاویز
وینزویلا کا رنگین صدر
اسی بارے میں
شاویز: بُش ’شیطان‘ ہیں
20 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد