BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 October, 2007, 10:14 GMT 15:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
80 طالبان ہلاک کرنے کا دعوٰی
افغانستان فائل فوٹو
لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی
افغانستان کے ہلمند صوبے میں امریکی قیادت والی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں تقریباً 80 طالبان ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا گیا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق یہ لڑائی طالبان کےگڑھ موسٰی قلعہ میں چھ گھنٹے تک جاری رہی۔امریکی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے اس خندک پر زمینی اور فضائی حملے کیے جس میں مبینہ طور پر طالبان چھپے ہوئے تھے اس حملے کے نتیجے میں ستر سے زائد طالبان ہلاک ہوئے۔

فوج کے مطابق خندق پر چار بم گرائے گئے خیال ہے کہ خندق میں موجود زیادہ تر طالبان مارے گئے ۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد لڑائی کے فوراً بعد لیے گیے جائزے کی بنیاد پر بتائی گئی ہے۔

اس لڑائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

ستمبر میں بین الاقوامی افواج نے طالبان کو نکال باہر کرنے کے لیے ہلمند میں بڑی کارروائی شروع کی تھی اور فوج کا دعوٰی ہے کہ اس وقت سے اب تک کے آپریشن میں 200 سے زائد طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔

برطانوی افواج گزشتہ سال علاقے کی سکیورٹی شہر کے بزرگوں کے حوالے کر کے چلی گئی تھی۔فروری میں طالبان نے اس علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ علاقہ افغانستان میں پوست کی غیر قانونی کاشت کا مرکز ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد