آٹھ اتحادی فوجیوں کی ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ادھر افغانستنان میں بھی سڑک کے کنارے رکھا گیا ایک بم پھٹنے سے اتحادی فوج کے تین اہلکار مارے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق عراق میں ہلاک ہونے والے چاروں فوجی اس ٹاسک فورس کا حصہ تھے جو شدت پسندوں تک اسلحے اور مین پاور کی سپلائی کو روکنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ امریکی فوج کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ دو دنوں میں عراق بھر میں مارے گئے مختلف چھاپوں میں تیس شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جن پرالقاعدہ سے تعلق کا شبہ ہے۔ اسی دوران خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے ایک عراقی پولیس اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد کے صدر سٹی علاقے میں امریکی اور عراقی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں دو شہری مارے گئے ہیں۔ شیعہ اکثریت کے اس علاقے میں رات گئے ہونے والے آپریشن میں ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی نے کوفہ میں ریڈیکل شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر کے ایک قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپے کی اطلاع بھی دی ہے۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ملک بھر سے حراست میں لیے گئے تیس شدت پسندوں میں سترہ افراد کو بغداد کے کرما نامی علاقے کے گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد پر شبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ کار بم اور کلورین گیس کے حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ بغداد کے علاوہ موصل، ترمیہ، سمارہ اور تکریت سے مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ افغانستان کے ننگر ہار صوبے میں اتحادی فوج کی ایک گاڑی اس وقت سڑک کے کنارے رکھے ایک بم کی زد میں آئی جب اس صوبے میں اتحادی فوج اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری تھیں۔ ہلمند صوبے میں بھی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے اور اس طرح عراق جنگ میں اب تک مرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد ستر ہو گئی ہے۔ ان جھڑپوں میں پانچ برطانوی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں عراق بم دھماکہ گورنر ہلاک11 August, 2007 | آس پاس نئی قرارداد سے سیاسی ڈیڈ لاک ٹوٹےگا؟11 August, 2007 | آس پاس بغداد: بمباری، 30 شدت پسند ہلاک08 August, 2007 | آس پاس عراق: خودکش حملہ، 27 ہلاک06 August, 2007 | آس پاس عراق میں ہزاروں رائفلیں غائب06 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||