عراق میں ہزاروں رائفلیں غائب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے کہا ہے کہ عراق میں ان کی فراہم کردہ ایک لاکھ نوّے ہزار رائفلیں اور پستول غائب ہو گئی ہیں۔ امریکہ میں احتساب کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ محکمۂ دفاع نے گزشتہ تین سال میں عراق میں جو اسلحہ تقسیم کیا تھا اس میں سے تیس فیصد غائب ہے۔ امریکہ نے سن دو ہزار تین کے بعد سے عراق میں سلامتی کے امور پر انیس عشاریہ دو ارب ڈالر خرچ کیے ہیں۔ احتساب کے ادارے کا کہنا ہے کہ اس پیسے میں سے دو عشاریہ آٹھ ارب ڈالر اسلحے کی تقسیم پر خرچ ہوئے ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب یہی اسلحہ امریکی فوج کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ احتساب دفتر نے کہا کہ لاپتہ ہونے والےاسلحے میں ایک لاکھ گیارہ ہزار AK-47 ساخت کی رائفلیں اور اسّی ہزار پستول ہیں۔
اسلحے کی گمشدگی کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب امریکہ میں عراق پر حملے کی پیش رفت کے بارے میں سیاسی جنگ نے شدت اختیار کی ہوئی ہے۔ عراق میں امریکہ سفیر ریان سی کروکر اور جنرل پیٹروس نے وسط ستمبر میں امریکی کانگریس کے سامنے عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے اور مستحکم حکومت کے قیام کے بارے میں رپورٹ پیش کرینگے۔ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق کی فوج کی طرف سے مانگی گئی چالیس لاکھ اشیاء میں سے صرف ساڑھے چودہ لاکھ فراہم کی جا سکی ہیں۔ عراقی فوج کی تربیت کے ذمہ دار امریکی کمانڈر اس اسلحے کی جلد از جلد فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکہ میں عراق کے سفیر نے امریکہ سے کہا ہے کہ اسلحے اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی میں تاخیر سے مسلح افواج کے لڑنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ | اسی بارے میں عراقی تعمیر نو کے لئے امداد کی اپیل22 June, 2005 | آس پاس تیل برائے خوراک: سربراہ مستعفی08 August, 2005 | آس پاس عراق:’بد عنوانی سےاربوں کانقصان‘09 November, 2006 | آس پاس رشوت ستانی، تیل کمپنیوں کو جرمانہ07 February, 2007 | آس پاس خوف کی سیاست سے بٹتی ہوئی دنیا23 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||