BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 October, 2007, 04:02 GMT 09:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائل: رائس، گیٹس ماسکو میں
کونڈالیزا رائس اور رابرٹ گیٹس
امریکی وزراء کا ماسکو آنا معاملے کی سنجیدگی کا مظہر ہے
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈالیزا رائس اور وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس یورپ میں امریکی میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے حوالے سے اعلٰی روسی حکام سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

یہ دونوں وزراء اپنے دورۂ ماسکو میں جمعہ کو اپنے اپنے ہم منصب روسی وزراء سے ملاقات کریں گے جبکہ کونڈالیزا رائس اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے جمہوریہ چیک میں ریڈار اڈے اور پولینڈ میں انٹرسپٹرز کا قیام خود اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ ان تنصیبات کا مقصد ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔

اس حوالے سے روس نے امریکہ کو پیشکش کی ہے کہ وہ آذربائیجان میں نصب خطرے کی قبل از وقت نشاندہی کرنے والے روسی ریڈار نظام سے استفادہ کر سکتا ہے۔ تاہم روس کے سفر کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کونڈالیزا رائس نے کہا کہ’ ہم اس معاملے میں بہت واضح موقف رکھتے ہیں کہ جمہوریہ چیک اور پولینڈ میں تنصیبات ہماری ضرورت ہیں‘۔

ماسکو میں بی بی سی کے نمائندے رچرڈ گالپن کا کہنا ہے کہ امریکی وزرائے خارجہ و دفاع کی روسی ہم منصبوں سے ان ملاقاتوں میں امریکی میزائل دفاعی نظام کے حوالے سے کسی بڑی پیش رفت کا کوئی امکان نہیں۔تاہم گالپن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کونڈالیزا رائس اور رابرٹ گیٹس کا ماسکو آنا ہی اس بات کا مظہر ہے کہ یہ معاملہ کس قدر سنجیدہ رخ اختیار کر چکا ہے۔

امریکی و روسی وزراء کی ملاقات میں میزائل نظام کے علاوہ ایران پر سخت پابندیوں کے حوالے سے روسی موقف اور کوسوو کے معاملے پر بھی بات ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد