BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 15 May, 2007, 12:59 GMT 17:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میزائل نظام نصب کریں گے: رائس
کونڈولیزا رائس
روسی حکام کے بقول وہ امریکہ کے ساتھ مثبت مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں
امریکی وزیرِ خارجہ کونڈی لیزا رائس نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ روس کے سخت اعتراض کے باوجود مشرقی یورپ میں اپنا میزائل ڈیفنس سسٹم لگانے کا منصوبہ پورا کرے گا۔

روس اِس منصوبے کو غیر ضروری اور روس کی سلامتی کے لیے ایک ممکنہ خطرہ قرار دیتا ہے اور ماسکو کے اِس ردعمل کو بدلنے کی کوئی بھی امریکی کوشش دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ برف کو پگھلانے میں ناکام رہی ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ اس وقت روس کے صدر ولادی میر پیوتن اور اُن کی حکومت کے اعلٰی اہلکاروں سے بات چیت کے لیے روس میں ہیں۔ اس سے پہلے روس کے وزیرِ خارجہ، سرگے لاواروو نے اعلان کیا تھا کہ ماسکو اور واشنگٹن نے دونوں ممالک کے اختلافات کا برملا اظہار نہ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ڈاکٹر رائس روس کا دورہ ایک ایسے وقت میں کر رہی ہیں جب واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں خاصا تناؤ ہے۔ تاہم دارالحکومت ماسکو پہنچنے پر انہوں نے ایک نئی سرد جنگ کے امکان کو یکسر رد کیا۔ دونوں ممالک بیشتر امور پر تنازعات کا شکار ہیں جن میں امریکہ کی جانب سے یورپ میں میزائل کا دفاعی نظام نصب کرنے کا معاملہ اور اس کی سربیا کے صوبے کوسوو کی خود مختاری کی حمایت پر بھی اعتراض ہے۔

روس اِس وقت دو محازوں پر مغرب کے ساتھ اپنے تعلقات میں تناؤ محسوس کر رہا ہے۔ یورپی کمیشن کے ایک اعلی اہلکار نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ روس اور یورپی یونین کے موجودہ تعلقات سرد جنگ کے خاتمے کے بعد سب سے ابتر ہیں۔

جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹینمئیر نے بھی روس کے صدر سے ملاقات کرنی ہے۔ ملاقات کا مقصد اِس ہفتے یورپی یونین اور روس کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے اختلافات کو کسی حد تک کم کرنا ہے

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد