BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 02 September, 2007, 16:51 GMT 21:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایٹمی پروگرام کا خاتمہ،کوریا تیار‘
’شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں تفصیلات دےگا‘
شمالی کوریا رواں برس کے خاتمے تک اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے پر تیار ہو گیا ہے۔

جنیوا میں شمالی کوریا کے جوہری مذاکرات کم کائگون سے بات چیت کرنے والے امریکی مذاکرات کار کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا اپنی تمام جوہری تنصیبات کے بارے میں تفصیلات سامنے لائے گا اور انہیں بند کر دے گا۔

کرسٹوفر ہل کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی تفصیلات ستمبر میں چین میں ہونے والے چھ ملکی مذاکرات میں زیرِ غور لائی جائیں گی۔

دو روزہ بات چیت کے بعد کرسٹوفر ہل کا کہنا تھا کہ ’بات چیت بہت اچھی اور پراثر رہی۔ ایک بات جس پر ہم متفق ہوئے وہ یہ ہے کہ شمالی کوریا اپنے تمام جوہری پروگراموں کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کرے گا اور 2007 کے آخر تک اپنے تمام جوہری پروگرام ختم کر دے گا‘۔

کرسٹوفر ہل نے اس سے قبل کہا تھا کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے باہمی تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آ سکتے جب تک کسی قسم کا جوہری معاہدہ طے نہیں پا جاتا۔تاہم اب ان کا کہنا تھا کہ’جس تیزی سے ہم ڈی نیوکلیئرائزیشن کی جانب بڑھیں گے اتنی تیزی سے ہی تعلقات میں بہتری آئے گی‘۔

شمالی کوریا کے جوہری مذاکرات کے جانب سے حالیہ بات چیت پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ برس جوہری دھماکہ کرنے کے بعد معاشی اور سفارتی مراعات کے بدلے اپنا جوہری پروگرام معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس امداد کے تحت شمالی کوریا کو پچاس ہزار ٹن ایندھن فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ مزید نو لاکھ پچاس ہزار ٹن ایندھن تمام جوہری تنصیبات کی بندش کے بعد فراہم کیا جانا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد