BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 August, 2007, 07:13 GMT 12:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سمندری طوفان، میکسیکو ہائی الرٹ
میکسیکو کے رہائشی
طوفان ’ڈین‘ کی وارننگ بلیز سے میکسیکو تک کے لیے ہے
جمیکا میں تباہی پھیلانے کے بعد سمندری طوفان ’ڈین‘ اب میکسیکو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیا ہے۔

اس طوفان سے اب تک شمالی کریبیئن علاقوں میں گیارہ افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ بڑے پیمانے پر تباہی بھی ہوئی ہے۔

میکسیکو میں حکام نے خطرناک سمندری طوفان ’ڈین‘ کی آمد سے قبل سیاحتی مقامات خالی کروا لیے اور ساحل کے قریب قائم تیل کی تنصیبات بند کروا دی ہیں۔

طوفان ’ڈین‘ اب اپنے انتہائی درجے کو پہنچنے اور میکسیکو کے جزیرہ نما یوکیٹن سے ٹکرانے کے بعد تیزی سے بلیز کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے نتیجے میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار ایک سو ساٹھ میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔

’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کے ڈینیل براؤن کا کہنا ہے کہ ’طوفان سے مشرقی بلیز اور میکسیکو کے ساحل پر جزیرہ نما یوکیٹن کے علاقوں کو بظاہر زیادہ خطرہ ہے ‘۔

کینکن کے سیاحتی مقام پر موجود ہزاروں سیاح علاقے کو چھوڑنے کی کوشش میں ہیں لیکن انہیں پروازیں نہیں مل رہی ہیں جس کے باعث کئی سیاحوں نے کینکن کے ہوائی اڈے پر ہی خیمے لگا کر رات گزاری۔

میکسیکو کے صدر کا جو کہ ایک میٹنگ کے سلسلے میں کینیڈا میں ہیں کہنا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔صدر کلڈیرون کا کہنا ہے کہ ’ کسی تباہی کی صورت میں میکسیکو کی عوام کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کی سربراہی خود کرنے کے لیے میں نے کینیڈا میں اپنے سرکاری دورے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طوفان کینکن اور میکسیکو کے دوسرے مشہور سیاحتی مقامات سے برائے راست نہیں ٹکرائے گا لیکن اس کے باوجود زیادہ تر سیاح جزیرے کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

امریکہ کے ’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کا کہنا ہے کہ خطرناک طوفان ’ڈین‘ اپنے انتہائی درجے پانچ کو پہنچ گیا ہے اور طوفانی ہواؤں کی رفتار ایک سو ساٹھ میل فی گھنٹہ ( دو سو پچپن کلو میٹر فی گھنٹہ) ہے۔ اس طوفان سے سمندر میں اٹھنے والی لہروں کی اونچائی عام حالات میں اٹھنے والی لہروں سے اٹھارہ فٹ (5.5 میٹر) اونچی ہے۔

میکسیکو میں طوفان کے حوالے سے لوٹ مار ہونے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے جبکہ رہاشیوں نے طوفان کی آمد کے پیش نظر اپنے گھروں میں حفاظتی اقدامات کر لیے ہیں۔

میکسیکو میں تیل کی سرکاری کمپنی ’پیٹرولس دی میکسیکو‘ نے ساحل کے قریب موجود اپنی تنصیبات کو 350 ,14 مزدوروں سے خالی کروا لیا ہے۔

کنگسٹن میں طوفان
طوفان جمیکا کے جنوبی ساحل سے گزرا تھا
’نیشنل ہریکین سینٹر‘ کے مطابق آخری بار مقامی وقت کے مطابق 2035 پر طوفان ’ڈین‘ میکسیکو کے علاقے چیتومل کے مشرقی حصے سے دو سو دس میل (تین سو پینتیس کلو میٹر) کے فاصلے پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

طوفان ڈین جب جمیکا کے جنوبی ساحل سے گزرا تھا تو اس نے شدید تباہی پھیلائی۔ جمیکا ریڈیو کی کیتھی بیرٹ کے مطابق ’ طوفان کے بعد میں کنگسٹن کی سڑکوں سے گزری تو میں نے دیکھا کہ آم اور ناریل کے بڑے بڑے درختوں کے گرنے کے باعث سڑکوں پر آمدورفت معطل ہوگئی تھی‘۔

جمیکا کی وزیر اعظم پورٹیا سمسن نے ملک میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور سکیورٹی فورسز کے اختیارت میں اضافہ کر دیا ہے۔

ملک میں عام انتخابات ستائیس اگست کو متوقع تھے لیکن طوفان کے باعث انتخابات کے لیے ابھی کسی نئی تاریخ کو تجویز کرنا مشکل ہے۔

درجہ پانچ کے طوفان ماضی میں بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں۔ طوفانوں کے بارے ریکارڈ رکھنے کے آغاز سے اب تک اس درجے کے صرف تین طوفان متحدہ ہائے امریکہ سے ٹکرائے ہیں۔

امریکہ میں ٹیکساس جہاں ناسا کا خلائی مشن قائم ہے میں طوفان کی آمد کے امکان کے پیش نظر خلائی شٹل ’اِنڈیور‘ کی واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

قطرینہ قطرینہ کی تباہی
امریکہ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی
قطرینہنئے سوالات کےطوفان
قطرینہ نےامریکہ کااصل چہرہ بےنقاب کر دیا ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد