کترینا کے بعد اب ریٹا کی باری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی فلوریڈا کے شہروں فورٹ لاڈرڈیل، میامی اور ’کی ویسٹ‘ کو ایک مرتبہ پھر شدید طوفان کا سامنا ہے۔ سمندری طوفان ریٹا کے خطرے کے پیشِ نظر ان علاقوں کے دسیوں ہزاروں رہائشیوں اور سیاحوں کو کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ یہ علاقے چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر چلے جائیں۔ ریٹا نامی طوفان چند گھنٹوں میں فلوریڈا کے ’کی ویسٹ‘ کے علاقے میں بحرالکاہل سے داخل ہو گا اور سمندر سے خشکی پر آتے ہوئے یہہ طوفان مکمل ’ہریکین‘ کی شکل اختیار کر جائے گا۔ پیر کی صبح کو ہی کی ویسٹ کے رہائشیوں اور سیاحوں کو لازمی انخلاء کا حکم دے دیا گیا تھا اور غروبِ آفتاب کے وقت پیچھے رہ جانے والے لوگوں سے مکمل اختیاط کے لیے کہا گیا ہے۔ آخری خبریں آنے تک ’ کی ویسٹ‘ سے میامی آنے والی ہائی وے یو ایس 1 مکمل طور پر گاڑیوں سے بھری پڑی تھی۔ راستے کے تمام گیس سٹیشنوں پر گاڑیاں گیس کے لیے کھڑی ہیں اور گیس کی کمی کی بھی اطلاعات مل رہی ہیں۔ فلوریڈا ٹرن پائک ایک ٹال ایکسپریں وے ہے جہاں سے ٹال ختم کر دیا گیا ہے تاکہ لوگ جلدی گزر سکیں۔ فلوریڈا ریاست کے گورنر، صدرِ امریکہ جارج بش کے چھوٹے بھائی، جیب بش نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں لوگوں سے اس طوفان کو سنجیدگی سے لینے کے لیے کہا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||