نیو اورلینز دوبارہ بسے گا: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بش نے وعدہ کیا ہے کہ امریکی حکومت سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کو ازسرِ نو تعمیر کرنے کے لیے جو کچھ بھی اسے کرنا پڑا کرے گی۔ نیو اورلینز میں اپنے ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ تعمیر پر اربوں ڈالر خرچے کیے جائیں گے جو کہ ’بلا نظیر بحران کا بلا نظیر ردِ عمل ہے‘۔ نیو اورلینز کے میئر رے نیگن نے کہا ہے کہ شہر کی تین ڈسٹرکٹ اگلے ہفتے کھول دی جائیں گی جبکہ اس کے ایک ہفتے کے بعد تاریخی فرینچ کوارٹر کو بھی کھول دیا جائے گا۔ تاہم سمندری طوفان کترینا سے 792 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ صدر بش نے فرینچ کوارٹر سے یہ تقریر متاثرہ علاقے کے اپنے چوتھے دورے کے دوران کی۔
انہوں نے کہا کہ ’نیو اورلینز کے بغیر امریکہ کا سوچا بھی نہیں جا سکتا اور یہ عظیم شہر ایک مرتبہ پھر ابھرے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ سارے متاثرہ علاقے میں ہمیں جو کچھ بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ ’ہم اس وقت تک یہاں رہیں گے جب تک شہری اپنی زندگیاں اور آبادیاں ازسرِ نو بسا نہیں لیتے‘۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کی حکومت نے کترینا سے ہونے والی تباہی کے بعد مستعدی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کابینہ کے ہر رکن سے کہا ہے کہ وہ ازسرِ نو جائزہ لینے کے عمل میں شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عام سمندری طوفان نہیں تھا اور اس سے نمٹنے کے لیے عام سسٹم کافی نہیں تھا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||