BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 September, 2005, 02:36 GMT 07:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کترینا: 40 ہزار رضا کار درکار
News image
صدر بش اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی کوشش میں ہیں جو حکومت کے سست ردِ عمل سے متاثر ہوئی ہے
امریکی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ سمندری طوفان کترینا کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے اسے چالیس ہزار اضافی رضا کاروں کی ضرورت ہے کیوکہ اس سانحے کا اثر بہت شدید ہے۔

ریڈ کراس کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں خوراک، کپڑے تقسیم کرنے اور انہیں پناہ گاہیں فراہم کرنے کے لیے اضافی عملہ درکار ہے۔ چنانچہ اپنی ایک سو پچیس سال زندگی میں یہ ادارہ پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر بھرتیاں کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

امدادی کاموں میں اس خبر کے بعد سرگرمی آ گئی تھی کہ نیو اورلینز میں جمع پانی کو اسی دن کی بجائے چالیس دنوں تک پمپ کر کے باہر نکال دیا جائے گا۔

دریں اثناء امریکی حکومت پر تنقید جاری ہے کہ سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے اس نے سست روی کا مظاہرہ کیا جبکہ صدر جارج بش نے کہا ہے کہ قوم میں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد پیدا ہوا تھا۔

اتوار کو صدر بش ایک مرتبہ پھر نیو اورلینز جائیں گے۔

ادھر نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ امدادی کاموں میں کافی تیزی آگئی ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

امکان ہے کہ منگل کو نیو اورلینز کا ہوائی اڈہ تجارتی پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ نیو اورلینز کی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے امدادی کوششیں کئی ماہ تک جاری رہیں گی۔

ریڈ کراس کے ترجمان جان ڈیگنن نے کہا کہ ’یہ اتنا بڑا اور اتنا اہم واقعہ ہے کہ اس کا اثر چند ہفتوں یا چند مہینوں میں ختم نہیں ہوگا۔ اس کے لیے عام نہیں بلکہ بہت خاص ردِ عمل کی ضرورت ہے۔

’یہ صورتِ حال ایک رات میں صحیح نہیں ہو سکتی۔ اس کے لیے بہت سے لوگ اور بہت سا وقت درکار ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ادارے کے پاس پہلے سے چھتیس ہزار رضا کار ہیں جو اس وقت ملک بھر میں کام کر رہے ہیں اور انہوں نے پورے امریکہ میں چھ سو پچہتر پناہ گاہیں قائم کی ہیں۔

نیو اورلینز کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پانی اور سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے جو کارروائی شروع کی گئی تھی اسے اب ختم کر دیا گیا ہے اور اب لاشوں کی تلاش کے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

اس کام میں پولیس اور فوج کے جوان شریک ہوں گے اور اس کے لیے سائنسی تحقیق کے ماہر اور خصوصی طور پر تربیت یافتہ کتوں کی مدد حاصل کی جائے گی۔

اسی حوالے سے گیارہ ستمبر کی مناسبت سے صدر بش نے کہا ہے کہ امریکی قوم میں وہی جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو گیارہ ستمبر کے خود کش حملوں کے بعد دیکھا گیا تھا۔

مبصرین کہتے ہیں کہ صدر جارج بش سمندری طوفان کترینا کے بعد اپنی تباہ حال سیاسی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے گیارہ ستمبر سن 2001 میں نیو یارک اور واشنگٹن پر حملوں کے وقت امریکی اتحاد کی روح کو پھر تازہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ طوفان کی تباہی سے نبرد آزما ہوا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے طوفان کی تباہی کا گیارہ ستمبر کے حلموں کی تباہی سے موازنہ بھی کیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد