جنوبی ایشیاء میں طوفان سے تباہی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل کے قریب خلیج بنگال میں آنے والے شدید طوفان کی وجہ سے اٹھارہ ماہی ہلاک جبکہ ہزار سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سنیچر کے روز آنے والے طوفان کے بعد شدید بارشیں ہوئیں اور ساحلی علاقوں میں سمندر کی سطح تین میٹر تک بلند ہو گئی۔ دریں اثنا مشرقی بھارت میں طوفان کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی بنا پر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ خلیج بنگال میں مون سون کے دوران طوفان خاص طور پر دیکھنے میں آتے ہیں۔ فشنگ بوٹس اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام مصطفیٰ چودھری کے مطابق بنگلہ دیش میں صرف ڈیڑھ سو ماہی گیروں کو بچایا جا سکا ہے۔ بنگلہ دیش میں زیادہ تر کشتیوں میں کمیونیکیشن کا سازوسامان نہیں ہوتا جس کی بنا پر موسمی حالات پر نظر نہیں رکھی جا سکتی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آئندہ چند روز تک سمندر میں حالات غیر یقینی رہیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||