BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 August, 2005, 04:24 GMT 09:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک
ممبئی
تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے
ممبئی میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے گیارہ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کارکنوں نے پچاس کے قریب افراد کو بچا لیا ہے جبکہ خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید بیس کے قریب افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

سو برس قدیم یہ چار منزلہ عمارت بھارت کے سب سے بڑے اقتصادی مرکز کے وسط میں واقع تھی اور انتہائی خستہ حالت میں تھی۔

امدادی کاکنوں نےگرنے والی عمارت سے ملحقہ دو دیگر عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا ہے اور اس حادثے میں بچ جانے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت میں سولہ خاندان رہائش پذیر تھے اور جب رات ایک بجے یہ عمارت گری تو زیادہ تر افراد سو رہے تھے۔

امدادی کارکنوں کے پہنچنے سے قبل مقامی آبادی نے خالی ہاتھوں سے ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ’ امدادی کارکن جائے حادثہ پر موجود ہیں تاہم لوگوں کے ہجوم اور تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکل پیش آ رہی ہے‘۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کے مطابق برسات کے موسم میں پرانی عمارتوں کا اس طرح زمین بوس ہو جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

گزشتہ ماہ بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں، جہاں ممبئی واقع ہے، بارشوں سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد