BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 August, 2005, 20:20 GMT 01:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت میں سیلابوں سے 120 ہلاک
ممبئی میں بارش کا شکار
محکمہ صحت کے حکام بیماریوں کے پھیلاؤ کو کوششیں کر رہے ہیں
ممبئی میں سیلاب کے بعد امراض سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو بیس تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر کی ریاست ممبئی کے مغربی حصے کے بارے میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ہزار سے زائد افراد تیز بخار اور ہیضے کا شکار ہیں۔

شہرمیں متعدد افراد لیپٹوسپائرسس نامی بیماری کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بیماری بارشوں کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں ابھی تک کھڑے رہنے والے پانی میں چوہوں کے جسموں کی غلاظت کے شامل ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے اس بیماری پر تشویش کا اظہار کیا ہے مگر اس کے کسی وباء کے طور پر پھیلاؤ کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔

تین سو سے زائد طبی ٹیمیں مہاراشٹر کے گردوپیش میں وبائی امراض کا شکار ہونے والے لوگوں کو طبی امداد پہچانے میں مصروف ہیں۔

ممبئی کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں جہاں اب کسی مریض کو لٹانے کے لیے بستر بھی خالی نہیں رہے ہیں اور مریض جا بجا ہسپتال کے فرش پر لیٹے نظر آتے ہیں۔

بارش کا شکار ممبئی
دو ماہ قبل ہونے والی بارشوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے

سیلاب کا شکار ہونے والے کئی علاقوں کے شہریوں کی بلدیاتی اہلکاروں سے
ہاتھا پائی ہوچکی ہے اور لوگوں نے علاقو ں سے گندگی صاف نہ کیے جانے کی شکایت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ اس بارے میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لا رہا ہے۔ بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ شانتی گاؤں میں رہنے والوں کے گھروں میں گٹر کا پانی داخل ہو گیا ہے۔

گزشتہ ہفتوں مہاراشٹر میں بارشوں نے تقریبا ایک ہزار افراد کی جان لی تھی جبکہ دو ملین سے زیادہ افراد ممبئی میں بارش اور اس کے بعد کی تباہ کاریوں کا نشانہ بنے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد