دماغی بخار: مزید ایک سو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست اترپردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ جاپانی دماغی بخار سے مرنے والوں کی تعداد چھ سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ایک میہنہ پہلے پھیلنے والی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہےاور پچھلے چوبیس گھنٹوں ایک سو کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا۔یہ بیماری اب قریبی ریاست بہار اور قریبی ملک نیپال میں بھی پھیلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری میں اب تک ساڑھے پانچ سو افراد مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے ڈھائی سو کے لگ بھگ ابھی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ اس مرض میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر مریض دیہی علاقوں کے انتہائی غریب افراد ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||