امریکہ برفانی طوفان کی زد میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وسطی امریکہ میں برفانی طوفان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس طوفان سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے اور ٹریفک جام ہو کر رہ گئی ہے۔ امریکی ریاستوں اِلینوائز، وِسکانسن اورمیسوری میں شدید برفباری کے باعث ہوائی جہازوں کی پروازیں بھی معطل ہو گئی ہیں۔ سڑکیں مکمل طور پر برف سے ڈھکی ہونے کی وجہ سے تمام سکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں اور لوگوں کو ڈرائیونگ سے پرہیز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ میسوری میں موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرجنسی کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈز کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ کینساس کےستائیس علاقوں میں موسم کی خرابی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔امریکہ کے اس پہلے برفانی ہواؤں نےسڑکوں کو اپنی زد میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے وسطی مغرب میں مقیم لوگوں اور سیاحوں کی معمول کی زندگی اثر انداز ہو رہی ہے۔ یونائیٹڈ عرب ائیر لائنز کی ترجمان، رابن اربانسکی نے بتایا کہ جمعہ کے روز تک نو سو اکتالیس پروازیں معطل ہو چکی ہیں۔ ایک نیوز ایجنسی کےمطابق برفانی طوفان کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ اِلینوائز کے ایک نرسنگ ہوم کی چھت بھی برفباری کی وجہ سےگر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ امریکہ کے شہر وسکانسن کے کئی علاقوں میں چودہ انچ کے قریب برفباری ہوئی جس کے نتیجے میں دو آدمی ہلاک ہو گئے حالانکہ موسم کی خرابی کے بارے میں پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ اس برفباری کو ’ہارٹ اٹیک سنو‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اِلینوائز اور میسوری میں طوفان کے بعد بجلی منقطع ہو گئی جس سے پانچ لاکھ بیس ہزار لوگ متاثر ہوئے۔ | اسی بارے میں کترینا کے بعد اب ریٹا کی باری20 September, 2005 | آس پاس دمام میں محصور عمارت پر یلغار06 September, 2005 | آس پاس نیو آرلینز کو اب ریٹا سے خطرہ21 September, 2005 | آس پاس جنوبی ایشیاء میں طوفان سے تباہی21 September, 2005 | آس پاس طوفان، ہزاروں پروازیں معطل13 February, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||