طوفان، ہزاروں پروازیں معطل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے شمال مشرق میں شدید برفباری اور طوفان سے واشنگٹن اور نیویارک کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے، فضائی کمپنیوں نے ہزاروں پروازیں رد کردی ہیں اور سڑکوں پر سفر کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز شمال مشرقی امریکہ میں برف کے طوفان کی وجہ دو ہزار سے زائد پروازیں رد کی گئیں اور میریلینڈ اور نیوجرسی کی ریاستوں میں عوام کو بجلی کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ واشنٹگن سے بوسٹن تک کے علاقے کا بیشتر حصہ چوبیس انچ برف میں دبا ہوا ہے۔ نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔ ساٹھ میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں سڑکوں پر جمع ہونے والی برف کو چاروں طرف بکھیرتی رہیں اور نیو انگلینڈ کے ساحل پر سیلاب کا خطرہ بنا ہوا ہے۔ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی عشروں میں سرما کے دوران اس علاقے میں اس طرح کا طوفان نہیں آیا تھا۔ واشنگٹن، نیویارک اور نیوجرسی کے تمام ہوائی اڈے بندکردیے گئے ہیں۔ ورجنیا سے مساچوسیٹس تک لگ بھگ دو لاکھ لوگوں کو بجلی نہیں مہیا ہوئی۔ اتوار کے روز کے لیے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن اتوار کی صبح تک ہی تئیس انچ برف نیویارک کے سینٹرل پارک میں جمع ہوگئی جس نے شہر میں زندگی مفلوج کردی۔ | اسی بارے میں دو ہزار پانچ آفات کا سال رہا: سروے 30 December, 2005 | آس پاس نیو آرلینز کو اب ریٹا سے خطرہ21 September, 2005 | آس پاس جنوبی ایشیاء میں طوفان سے تباہی21 September, 2005 | آس پاس جاپان میں شدید ترین برفباری 09 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||