جاپان میں شدید ترین برفباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جاپان میں تاریخ کی شدید ترین برفباری ہو رہی ہے جس سے اب تک اکسٹھ افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ماہ شروع ہونے والی اس سخت ترین برفباری کے بعد مختلف علاقوں میں امدادی ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ وہ موسم کی شدت سے متاثرہ افراد کو مدد فراہم کر سکیں۔ جاپان کے کچھ علاقوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہاں دس فٹ تک برف کی تہیں جم گئی ہیں۔ کئی افراد اس وجہ سے ہلاک ہوگئے کہ شدید برفباری کے باعث ان کے مکان برف کا بوجھ برداشت نہیں کر سکے اور گر گئے۔ ہونشو کے جزیرے پر واقع اکیتا شہر میں ایک معمر خاتون نے بتایا کہ یہ صورتِ حال انتہائی ڈراؤنی ہے۔ برفباری کے باعث عجیب قسم کی آوازیں آ رہی ہیں۔ میں دروازے کو اس وجہ سے نہیں کھول سکی کہ اس پر برف کا شدید دباؤ تھا۔‘ کچھ افراد اس وجہ سے ہلاک ہوئے کہ وہ اپنے گھروں کی چھتوں سے برف ہٹانے کے دوران گر گئے۔ کیوڈو خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں چودہ علاقے ایسے ہیں جہاں حالات انتہائی مخدوش ہیں۔ ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع دو علاقے برفباری سے انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔ مقامی حکام اور رضاکاروں کے گروپ کہتے ہیں کہ انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عمر رسیدہ افراد کو جو برفباری سے زیادہ متاثر ہیں، مدد فراہم کریں۔ جاپان کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی حصوں میں برف باری جاری رہے گی اور برفانی تودے گرنے کا بھی امکان ہے۔ | اسی بارے میں عرب امارات: صحرا میں برفباری31 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||