دبئی کے ریگستان میں برفباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کے روز دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا اِن ڈور سنو پارک یعنی برف کا پارک کھل رہا ہے۔ یہ پارک ایسی جگہ بنایا گیا ہے جہاں پہلے ریگستان ہوتا تھا لیکن اب یہاں سالوں بھر مصنوعی برف جمع رہے گا۔ برف میں بھرا ہوا یہ پارک فٹ بال کے تین میدانوں کے برابر ہوگا۔ سکیئنگ کا کھیل جو پہلے صرف برفیلے ملکوں میں کھیلا جاسکتا تھا اب اس پارک میں بھی کھیلا جاسکے گا۔ اس کھیل کے لیے لگ بھگ پچیس منزلہ اونچی عمارت کی اونچائی کے نیچے برفیلی راستے بنائے گئے ہیں۔ لیکن اگر کوئی یہ کھیل کھیلنا چاہتا ہے تو اسے پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس کے اندر سکیئنگ کھیلنے کا اعتماد ہے۔ اس کھیل کے لیے یہاں پارک میں ضروری کپڑے اور سامان موجود ہوں گے جو پینتیس ڈالر کی فیس دیکر حاصل کیے جاسکیں گے۔ پارک میں مصنوعی برف بنانے کا عمل کچھ ایسا ہے کہ پانی کو ہائی پریشر کے ذریعے ایک ایسے ماحول سے گزارتے ہیں جہاں درجۂ حرارت صفر ہے۔ اب تک دبئی اپنے گرم اور خوشنما ساحل کے لیے سیاحوں میں مقبول رہا ہے۔ لیکن اب یہاں گرمیوں میں بھی اس پارک میں سردی کا مزہ لیا جاسکے گا۔ | اسی بارے میں بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع 09 August, 2005 | آس پاس مائکل جیکسن دبئی میں31 August, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||