BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 August, 2005, 08:19 GMT 13:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع
دبئی ٹاور
اس عمارت میں 154 منزلیں ہوں گی
دبئی میں دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت کی تعمیر کے بنیادی کام کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس عمارت کی تعمیر کا خیال دبئی کے حکمران شیخ محمد المکتوم نے پیش کیا تھا۔ برج الدبئی یا دبئی ٹاور نامی اس عمارت کی ایک سو پینسٹھ فٹ گہری بنیاد کی کھدائی ہو چکی ہے۔

اس عمارت کی بلندی کو خفیہ رکھا گیا ہے اور اسے دبئی کی پھلتی پھولتی معیشت کا نشان تصور کیا جا رہا ہے۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے اس عمارت کے آرکیٹکٹ ایڈرین سمتھ کا کہنا ہے انہوں نے اس عمارت کے ڈیزائن میں اسلامی روایت اور جدید مغربی فن تعمیر کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اس عمارت کی بلندی کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن یہ دنیا کی بلند ترین عمارت ہو گی یعنی کہ 600 میٹر سے زیادہ‘۔

دنیا بھر کی اقوام میں بلند ترین عمارتیں تعمیر کرنے کا مقابلہ خاصا پرانا ہے۔ اس وقت دنیا کی بلند ترین عمارت تائیوان تائپی 101 ہے لیکن جلد ہی اس سے یہ اعزاز چھننے والا ہے۔

 مجھے چیلنج پسند ہیں اور میں ناممکن کو ممکن بنانا چاہتا ہوں
شیخ محمد المکتوم

شیخ محمد المکتوم جو کہ دنیا کے تیز ترین گھوڑوں اور سب سے بڑے جیٹ طیاروں کے مالک ہیں یہ نہیں چاہتے کہ ان کی اس عمارت کو جلد ہی کوئی بلندی میں شکست دے اور اس عمارت کے آرکیٹکٹ اس چیز کے لیے پرعزم ہیں کہ اس عمارت کی بلندی کا ریکارڈ باقی رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ ہماری مشاہدہ گاہ دنیا میں سب سے بلند ہوگی اور زمین سے ایک سو چوبیسویں منزل تک ایک تیز رفتار لفٹ نصب کی جائے گی جبکہ اس عمارت میں کل ملا کر ایک سو چوّن منزلیں ہوں گی۔

جس جگہ پر یہ عمارت تعمیر کی جا رہی ہے وہاں اس کا ایک نمونہ بھی رکھا گیا ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ تعمیر کے بعد یہ عمارت کیسی لگے گی۔ اس نمونے کو دیکھ کر ایک ایسے تِیر کا خیال آتا ہے جو آسمان کی وسعتوں کو چھو رہا ہے۔

News imageاس عمارت کی بنیاد کنول کے پھول کی شکل پر بنائی گئی ہے

برج الدبئی نامی اس عمارت کی بنیاد کنول کے پھول کی شکل پر بنائی گئی ہے اور ہزاروں کارکن دبئی کے حکمران کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں۔ شیخ محمد المکتوم 2010 تک دبئی کو دنیا کا دارالخلافہ بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

’سائبر شیخ‘ کے نام سے پہچانے جانے والے دبئی کے یہ حکمران جانتے ہیں کہ اس کی ریاست کا تیل زیادہ دن تک ساتھ دینے والا نہیں اور اس لیے وہ وہ دبئی کو سیاحت، فنانس، میڈیا اور انفارمیشن کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔

اس عمارت میں رہنے والے افراد کو’ آسمان پر رہائش‘دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

News image
دنیا کی بلند ترین عمارتیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد