BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دبئی میں ہزاروں ’محمد‘
دبئی
یہ افراد ریکارڈ بنانے کے لیےدبئی کے ایک باغ میں جمع ہوئے
ایک ہی نام کے حامل زیادہ سے زیادہ افراد کے اجتماع کا نیا ریکارڈ دبئی میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ ان پانچ ورلڈ ریکارڈز میں سے ایک ہے جو کہ دبئی میں جاری سالانہ شاپنگ فیسٹیول کے دوران قائم کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

یہ ریکارڈ 1500 سے 2000 کی تعداد میں ’محمد‘ نامی افراد نے قائم کیا۔ یہ افراد ریکارڈ بنانے کے لیےدبئی کے ایک باغ میں جمع ہوئے۔ان لوگوں میں شیر خوار بچوں سے لے کر عمر رسیدہ افراد تک ہر عمر کے لوگ شامل تھے۔

یہ تمام افراد اپنی پیدائش کا سرٹیفیکیٹ ہمراہ لائے تھے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ 2003 میں سپین میں بنا تھا جب 375 حواتین جن کا نام ’ماریا‘ تھا ایک جگہ ا کھٹی ہوئی تھیں۔

اس سے قبل جمعرات کو دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا بنا کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں مختلف سکولوں کے 16000 بچوں نے متحدہ عرب امارات کا پرچم بنایا تھا۔

دبئی فیسٹیول کے دوران دنیا کے سب سے بڑے خیراتی ڈبے، مشروبات کے ڈبوں کی مدد سے دنیا کے سب سے بڑے موزائک کی تشکیل اور سب سے جلد پیزا کھانے کے ریکارڈ قائم کیے جانے کا بھی ارادہ ہے۔

اس سے قبل دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے صوفے اور جائے نماز کی نمائش کی جا چکی ہے۔

ان تمام کوششوں کا مقصد لوگوں کی توجہ دبئی کی جانب مبذول کروانا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد