BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 November, 2004, 02:18 GMT 07:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن سے د بئی تک کرسمس کے درخت
دبئی
دبئی میں کرسمس بہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے
برطانیہ کے شہر یارک شائر سے ڈیڑھ ہزار کرسمس کے درخت دبئی بھیجے جا رہے ہیں ۔

یہ درخت اس ماہ کاٹے گئے تھے اور اب ریفریج ریٹروں میں دبئی کے لئے روانہ کر دئے گیے تاکہ سمند رکے راستے تین ہفتوں کے سفر میں یہ درخت مرجھا نہ جائیں۔

دبئی میں کرسمس بہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے اور رواداری والے اس ملک میں مسلمان بھی کرسمس کے تہوار میں حصہ لیتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے بڑے بڑے ہوٹلوں کی لابیاں اور شاپنگ سینٹر سجائے جاتے ہیں سیاحوں کو لبھانے کے لیے کرسمس ٹری لگائے جاتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نقلی ہوتے ہیں لیکن لوگ اصلی پیڑ خریدنے کے لیے زیادہ رقم دینے کو تیار ہیں۔

برطانیہ کے شمالی شہر بریڈ فورڈ سے دبئی جانے والے ان کرسمس درختوں کی اوسط قیمت تقریباً سو ڈالر ہوگی۔

ان درحتوں کو سفر کے دوران ریفریجریٹروں میں اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ کرسمس تک مرجھا نہ جائیں اور دبئی میں بھی ان کو ائر کنڈیشن میں رکھا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد