BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 July, 2007, 10:40 GMT 15:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلیئر کے مشرقِ وسطیٰ مذاکرات
ٹونی بلیئر پر بطور برطانوی وزیر اعظم مشرق وسطیٰ مذاکرات پر اثرانداز نہ ہونے کا الزام ہے
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے جمعرات کو پرتگال کے شہر لِزبن میں مشرقِ وسطیٰ کے لیے بڑی طاقتوں کے ایلچی ٹونی بلیئر کی سربراہی میں ایک میٹنگ ہورہی ہے۔

امریکہ، روس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کو مشرقِ وسطیٰ مذاکرات کے لیے اپنا ایلچی مقرر کیا تھا اور ان کی سربراہی میں یہ پہلی میٹنگ ہے۔

مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے ٹونی بلیئر کے اختیارات محدود ہیں اور فلسطینی اداروں کی نشو و نما اور معیشت کی ترقی ان کی اہم ذمہ داریاں ہیں۔

گزشتہ ماہ غزہ کی پٹی میں حماس کے کنٹرول کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چار بڑی طاقتوں یعنی کوارٹیٹ کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی نئی کوشش کے لیے امریکی صدر جارج بش کے حالیہ بیان کے بعد ٹونی بلیئر بطورِ ایلچی اپنی پہلی میٹنگ کررہے ہیں۔

اس بات کی امیدیں کی جارہی ہیں کہ ٹونی بلیئر امن کی جانب کچھ حقیقی پیش رفت کرسکیں گے۔ پرتگال میں ہونے والی اس میٹنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون، امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہیویئر سولانا اور روسی وزیر خارجہ سرگیئی لیوراں بھی شامل ہونگے۔

پرتگال نے اس ہفتے کہا تھا کہ لِسبن میں کوارٹیٹ کی اس میٹنگ سے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کو بڑھاوا ملنے کی امید ہے۔ ٹونی بلیئر کی بحیثیت ایلچی تقرری کا گزشتہ ماہ اسرائیل اور محمود عباس کی فلسطینی انتظامیہ نے خیرمقدم کیا تھا۔

محمود عباس کی الفتح صرف غرب اردن میں اقتدار میں ہے جبکہ غزہ کی پٹی میں حماس کا کنٹرول ہے۔ حماس نے کہا تھا کہ جنگِ عراق اور لبنان میں حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے موقف کی وجہ سے ٹونی بلیئر بطور برطانوی وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ امن کی جانب ایماندار یا مددگار نہیں رہے۔

ادھر امریکی صدر جارج بش نے اس سال کے آخر میں مشرق وسطیٰ امن مذاکرات کے لیے ایک کانفرنس بلائی ہے جس میں امریکہ اور اسرائیل کے کئی پڑوسی ممالک شریک ہونگے۔

جانسٹنجانسٹن کا اعزاز
ایمنسٹی نے جانسٹن کے لیے ایوارڈ کااعلان کیا ہے
محمود عباسامریکہ کا نیا منصوبہ
محمود عباس کو منظور، اسماعیل ہنیہ کو نامنظور
نئے چیلنجوں کا سامنا
کیا مشرق وسطی میں کامیاب ہوں گے؟
بلیئربلیئر کی کہانی
شریر طالبعلم سے کامیاب ترین لیبر لیڈر تک
’فلسطین کا انتشار‘
غزہ میں خونریزی کے اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟
یروشلم (فائل فوٹو)اسرائیلی تعمیرات
یروشلم کا جغرافیہ بدلنے کی کوشش، ریڈ کراس
سابق امریکی سفارتکار جان بولٹناسرائیل، حزب اللہ
’امریکہ نے لبنان جنگ بندی میں رکاوٹ ڈالی‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد