امریکی فوجیوں پر قتل کا مقدمہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی محکمۂ دفاع نے اپریل اور جون کے درمیان تین عراقیوں کے قتل کے الزام میں اپنے دو امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔ دونوں امریکی فوجیوں پر الزام ہے کہ تین مختلف واقعات میں انہوں نے عراقیوں کو قتل کرکے ان کے جسم کے پاس اسلحہ رکھا تھا۔ یہ واقعہ بغداد کے جنوب میں اسکندریہ کے علاقے میں پیش آیا۔ فوجیوں کے خلاف عدالتی کارروائی تب شروع ہوئی جب ان کے ساتھیوں نے اس بارے میں حکام کو الرٹ کیا۔ اسٹاف سرجنٹ مائیکل اے ہینزلی پر قتل کے تین الزامات ہیں جبکہ جارج جی سینڈوول پر ایک قتل کا الزام ہے۔ جارج جی سینڈوول کو ٹیکساس میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ یہ دونوں فوجی اب کویت میں امریکی فوج کی حراست میں ہیں۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک ان فوجیوں پر الزامات ثابت نہیں ہوجاتے اس وقت تک وہ ’بےقصور‘ سمجھے جائیں گے۔ پینٹاگون عراق میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کے کئی واقعات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس طرح کے ایک اور واقعے میں چھ امریکی فوجیوں پر حدیثہ میں چوبیس عراقی شہریوں کی ہلاکت کا الزام ہے۔ | اسی بارے میں ’تشدد میں اضافے کی توقع تھی‘21 June, 2007 | آس پاس عراق: سنی رہنماؤں سمیت 30 ہلاک25 June, 2007 | آس پاس بغداد بس اڈے پر دھماکہ، بیس ہلاک28 June, 2007 | آس پاس عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک29 June, 2007 | آس پاس بغداد: امریکی حملے میں چھبیس ہلاک30 June, 2007 | آس پاس کیمیکل علی کے لیے سزائےموت 24 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||