BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 June, 2007, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الفتح علاقہ خالی کر دے: حماس
حماس
حماس کارکنوں نے الفتح کی پوزیشنوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے
اطلاعات کے مطابق حماس کے مسلح ونگ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے غزہ میں موجود الفتح تنظیم کی حفاظتی پوزیشنوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

شہر میں حماس کے زیرِ انتظام چلنے والی مساجد سے ہونے والے اعلانات میں الفتح کے شدت پسندوں کو اپنی پوزیشنیں چھوڑنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق حماس کے کارکنوں نے شمالی اور وسطی غزہ میں الفتح تنظیم کی پوزیشنوں پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ حماس کی جانب سے یہ تازہ قدم پیر کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران جنگ بندی کا ساتواں معاہدہ ٹوٹنے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سولہ افراد کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

ادھر فلسطینی صدر اور الفتح کے سربراہ محمود عباس نے الزام لگایا ہے کہ حماس میں شامل کچھ عناصر بزورِ طاقت غزہ کا کنٹرول حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے بیان میں محمود عباس نے کہا کہ حماس کے کچھ رہنما ’فلسطینی مجاز اداروں کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں‘۔

اس سے قبل منگل کی صبح فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد حماس کے ترجمان فوزی براہوم نے الفتح کے کارکنوں پر الزام لگایا تھا کہ وہ فلسطینی وزیراعظم کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ حملہ آور تمام حدیں عبور کر چکے ہیں اور حماس نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان قاتلوں اور حملہ آوروں کو سزا دے گی اور اس حوالے سے کسی رحم کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا‘۔

یروشلم میں بی بی سی کے نمائندے ٹم فرینکس کا کہنا ہے کہ اس وقت غزہ کے زیاہد تر باسی اپنے گھروں میں قید باہر ہونے والی پر تشدد جھڑپوں کی آوازیں سن رہے ہیں۔ جھڑپیں شدید اور پرتشدد ہیں اور اب شہر میں چند ہی علاقے ایسے ہیں جو محفوظ ہیں اور ان جھڑپوں میں شدت پسندوں کے علاوہ عام شہری بھی نشانہ بن رہے ہیں۔

اسی بارے میں
غزہ تشدد :مزید 14ہلاک
16 May, 2007 | آس پاس
غزہ تشدد :مزید 13 ہلاک
15 May, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد