غزہ: حماس کمانڈر ہلاک، 30 زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں حماس اور الفتح کے درمیان تشدد میں حماس کے ایک کمانڈر ہلاک اور کم سے کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حماس اور الفتح کے درمیان یہ تشدد جنوبی شہر رفاہ میں ہوا جہاں الفتح کے ایک رکن گزشتہ جمعرات کو مارے گئے تھے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دونوں فلسطینی گروہوں کے درمیان ہونے والے تشدد میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ رفاہ کے باشندوں نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ الفتح اور حماس نے سنیچر کو تشدد کے دوران گلیوں اور عمارتوں کے چھتوں سے مشین گنوں اور راکٹ سے داغےجانے والے گرینیڈ کا استعمال کیا۔ طبی اہلکاروں کے مطابق مقامی ہسپتال زخمیوں سے کھچاکچھ بھر گیا تھا جس کے بعد متعدد زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی شہروں میں بھیجاگیا۔ اس سے قبل سنیچر کو ہی فلسطینی شدت پسندوں نے ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے بعد مسلح جھڑپیں ہوئیں۔ ایک فلسطینی ہلاک ہوگیا۔ سنیچر کو ہی فلسطینی شدت پسندوں نے گزشتہ ایک سال میں پہلی بار غزہ سے اسرائیل کے اندر حملے کیے۔ | اسی بارے میں غزہ تشدد :مزید 14ہلاک16 May, 2007 | آس پاس استعفے کے بعد غزہ بحران شدید14 May, 2007 | آس پاس غزہ تشدد :مزید 13 ہلاک15 May, 2007 | آس پاس روس کا حماس کی قیادت سے وعدہ28 February, 2007 | آس پاس کہانیوں کا مجموعہ، حماس کی پابندی10 March, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک28 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||