BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 May, 2007, 11:16 GMT 16:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ پر ایک اور اسرائیلی حملہ
غزہ کی پٹّی پر اسرائیل تیرہ حملے کر چکا ہے
فلسطینی سکیورٹی حکام کے مطابق اسرائیل نے سنیچر کے روز غزہ کی پٹّی پر ایک اور حملہ کیا ہے جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے کہا ہے اس حملے کا نشانہ ’ راکٹ داغنے والے گروہ کے تین افراد تھے جنہوں نے کچھ ہی پہلے اسرائیل کی سرحد کی سمت میں ایک راکٹ داغا تھا۔‘

اس سے قبل اسرائیل میں طبی امداد کے اہلکاروں نے کہا کہ ایک سرحدی قصبے میں راکٹ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

چھ ماہ کے بعد اسرائیل نے گزشتہ بدھ کو پھر سے غزہ پر فضائی حملے شروع کیے ہیں۔ ان حملوں سے قبل اسرائیل کے سرحدی علاقوں میں کئی راکٹ ہوئے تھے۔

فضائی حملوں میں اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے پانچ کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس عمارت پر حملے میں مارے گئے جو اس کے بقول حماس کا ہیڈکوارٹر تھا۔

دوسری جانب الفتح اور حماس کے دھڑوں میں پرتشدد تصادم بھی جاری ہے۔

اس سے قبل کی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ حماس کے دو کارکن اور ایک راہگیراس وقت ہلاک ہوئے جب شمالی غزہ میں حماس کے ایک ٹھکانے کے قریب ایک ویگن کو نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ بدھ سے غزہ شہر اور غزہ کی پٹّی پر اسرائیل راکٹوں اور میزائیلوں سے تیرہ حملے کر چکا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں میں اس کے جنوبی علاقوں میں کم سے کم ایک سو راکٹ داغے جا چکے ہیں جن میں سے کم و بیش دس جمعہ کو ایک قصبے میں گرے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر راکٹ حملوں کا مقصد اسرائیل کو فلسطینیوں کی اندرونی لڑائی میں گھسیٹنا ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں سے چار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق حماس سے تھا۔

اس دوران حماس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے مخلتف دھڑوں میں اتحاد پر زور دیا ہے، لیکن گزشتہ دنوں کے دوران الفتح اور حماس کے درمیان تصادم روکنے کی کئی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب تک اس تصادم میں چالیس افراد مارے جا چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد