BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 17 May, 2007, 02:41 GMT 07:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈِیل نہ ہوئی تو فیصلہ ووٹ سے
’اپنے مینیجمنٹ کے انداز کو بدلنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہوں‘
عالمی بینک کا چوبیس رکنی ایگزیکٹو بورڈ بینک کےصدر پال ولفووٹز کی قسمت کے بارے میں فیصلے سے متعلق بات چیت آج بھی جاری رکھے گا۔

پال ولفو وٹز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کی تنخواہ میں اضافے کا پیکیج تیار کرکے بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

بدھ کو بینک کے بورڈ اور ولفووٹز کے وکیل کے درمیان بات چیت کے بعد، عالمی بینک کے صدر کے وکیل نے بتایا کہ ان کے مؤکل استعفیٰ نہیں دیں گے۔

بورڈ کے سامنے ایک بیان میں پال ولفو وٹز نے کہا کہ وہ اپنی دیانت داری اور ساکھ بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر بورڈ اور عالمی بینک کے صدر کے درمیان ڈیل نہیں ہوتی تو پھر ان کی قسمت کا فیصلہ ووٹنگ سے ہوگا۔

منگل کو انہوں نے کہا تھا کہ بینک کے اہلکاروں نے انہیں مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے مبہم مشورہ دیا تھا۔

امریکہ ولفووٹز کا بہت حامی ہے لیکن یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ ان کو عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

ورلڈ بینک کے صدر پال ولفووٹز گزشتہ روز اپنے خلاف الزامات کا جواب دینے کے لیے عالمی بینک کے چوبیس رکنی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور کہا ہے کہ انہیں استعفے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ جو کچھ ہوا اس سے متعلق انکوائری سے بینک کو طویل المدت مسائل پیش آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مینیجمنیٹ کے انداز کو تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

عالمی بینک کے صدر کے ایک وکیل نے بتایا ہے کہ ولفووٹز نے بورڈ کے سامنے مضبوط کیس رکھا ہے اور انہیں ٹھیک انداز میں سنا گیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ وہ ولفووٹز کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ کہ اس کی نگاہ مسئلے کے ہر پہلو پر ہے۔

ولفووٹز کے وکیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بورڈ کے سامنے بڑے زور سے یہ بات رکھی ہے کہ ولفووٹز نے ہمیشہ نیک نیتی سے اور بینک کے مفاد کے لیے کام کیا ہے۔

پینل میں شامل ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے فل بورڈ کو اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آیا مسٹر ولفووٹز اب بھی بینک کو مؤثر قیادت فراہم کرنے کے قابل رہے ہیں یا نہیں۔

بورڈ کے اجلاس سے قبل پینل کا کہنا تھا کہ مسٹر ولفووٹز کے ورلڈ بینک میں آنے سے ’مفادات کا تصادم‘ شروع ہو گیا تھا۔

پینل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وہ بینک کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں اور انہوں نے اپنے کنٹریکٹ میں بیان کی گئی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

پینل نے بورڈ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس امر کا بھی جائزہ لے کہ آیا مسٹر ورلفووٹز اپنے عہدے پر کام کرنے کے قابل رہے ہیں یا نہیں۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ پینل نے مسٹر ولفووٹز کے بارے میں جس انداز میں رائے دی ہے اس سے حالات ورلڈ بینک کے سربراہ کے لیے کچھ سود مند نظر نہیں آ رہے ہیں۔

پاؤل ولفووٹزپال ولفووٹزکی معافی
دوست کی مدد کر کے غلطی کی :پال ولفووٹز
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد