ولفووٹز: یورپی یونین کی تشویش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوروپی وزرا خارجہ نے کہا ہے کہ انہیں پال ولفووٹز کو عالمی بینک کا نیا سربراہ بنائے جانے پر تشویش ہے جو صدر بش کے نزدیکی ساتھیوں میں سے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسٹر ولفووٹزایک اہم امیدوار ہیں لیکن اس عہدے پر ان کی تقرری سے پہلے وہ ان سے ان کی پالیسیوں کے بارے میں بات کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسٹر ولفووٹز سے ملاقات کرنا چاہیں گے جو وہائٹ ہاؤس کے نزدیکی سمجھے جاتے ہیں۔اور جنہیں صدر بش نے نامزد کیا ہے۔ بش کی پہلی مدت کے دوران انہوں نے نائب وزیر دفاع کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ لگزمبرگ کے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسٹر ولفووٹز جس طرح سے عالمی بینک کی پالیسیوں کو چلانا چاہتے ہیں اس پر تشویش پائی جاتی ہے جرمنی کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ وہ ایک اہم امیدوار ہیں لیکن ان کی تقرری سے قبل مزید بات چیت کی ضرورت ہے۔ دراصل وزرا خارجہ چاہتے ہیں کہ اس ماہ کے آواخر میں ان کی تقرری کی تصدیق ہونے سے قبل مسٹر ولفووٹز برسلز آئیں اور متعدد مسائل پر اپنے موقف کے بارے میں سوالوں کے جواب دیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||