وولفووٹز کے معتمد خاص مستعفی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی بینک کے صدر پال وولفووٹز کے ایک قریبی معاون نے بینک کے صدر کو درپیش الزامات کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ عالمی بینک کے صدر کے معاون کیون کیلمز نے اپنا استعفی پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینک کو جس صورت حال کا سامنا ہے اس میں ان کے لیے بینک کے مشن کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ بینک کی موجودہ قیادت نے بینک کے مشن کو جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ پال وولفووٹز سے اپنی ایک دوست کو ترقی دینے اور اس کی تنخواہ میں اضافہ کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کیون کیلمز عالمی بینک میں نوکری کرنے سے پہلے پال وولفووٹز کے ساتھ امریکی وزارتِ دفاع میں کام کر چکے ہیں۔ ان کی عالمی بینک میں تعیناتی پر بھی بینک کے عملے کی طرف سے اعتراض کیا گیا تھا اور پال وولفووٹز پر اپنے ساتھیوں کو بینک میں جمع کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں دوست کی مدد کر کےغلطی کی:ولفووٹز13 April, 2007 | آس پاس پاؤل ولفووٹز کی مشکلات میں اضافہ14 April, 2007 | آس پاس ’گرل فرینڈ کی تنخواہ کا تنازع‘16 April, 2007 | آس پاس اٹھارہ افریقی ملکوں کے قرضے معاف 25 September, 2005 | آس پاس آئی ایم ایف چھوڑ دیں گے: شاویز01 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||