دوست کی مدد کر کےغلطی کی:ولفووٹز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ بینک کے صدر پاؤل ولفووٹز نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی خاتون دوست شاہا ریضا کی ترقی اور تنخواہ میں اضافہ کروا کے غلطی کی جس پر انہیں افسوس ہے ۔ ورلڈ بینک کی سٹاف ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاؤل ولفوٹز نے ورلڈ بنیک کا صدر بننے کے بعد اپنی دوست شاہا ریضا کو امریکی وزارت خارجہ میں تعینات کروایا اور پھر تھوڑے ہی عرصے شاہا ریضا کی سالانہ آمدن ایک لاکھ بتیس ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ ترانوے ہزار تک جا پہنچی۔ پاؤل ولفووٹز کی دوست کی تنخواہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا سے بھی زیادہ ہے جس پر ورلڈ بینک کے سٹاف نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس سے پہلے پاؤل ولفووٹز کا موقف تھا کہ وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن منگل کے روز انہوں نے کہا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔ سابق امریکی نائب وزیر خارجہ پاؤل ولفووٹز کو جب دوہزار پانچ میں ورلڈ بینک کا صدر مقرر کیا گیا تو اس وقت شاہا ریضا ورلڈ بینک میں آٹھ سال سے کام کر رہی تھیں۔ پال ولفووٹز کا تنازعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس شروع ہونے والے ہیں۔ پاؤل ولفووٹز کا کہنا ہے کہ ورلڈ کے بورڈ کی طرف سے کسی بھی درستگی کو تسلیم کریں گے۔ | اسی بارے میں عالمی بینک کےلئے بش کے امیدوار17 March, 2005 | آس پاس ولفووٹز: یورپی یونین کی تشویش23 March, 2005 | آس پاس بش کےسپاہی18 March, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||