BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 April, 2005, 03:57 GMT 08:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پال وولفووٹز کی صدارت کی توثیق
ولفووٹز
پال ولفووٹز جون کے آخر میں عالم بنک کی صدارت سنبھالنے والے ہیں۔
عالمی بینک کے بورڈ نے امریکی نائب وزیر دفاع پال ولفووٹز کو بینک کی نۓ صدر کے طور پر توثیق کر دی ہے، اب وہ جون کے آخر میں عالم بنک کی صدارت سنبھالنے والے ہیں۔

وہ امریکہ کے نائب وزیردفاع تھے اور صدر بش نے جب انہیں عالمی بینک کے صدارت کے لیے نامزد کیا تھا تو اس فیصلے پر کچھ تعجب کچھ بے چینی کا اظہار کیا گیا تھا۔

خاص طور سے یورپی حکومتوں نے جنہیں اس بات پر سخت ناراضگی تھی کہ پال ولفووٹز نےعراق پر حملے کی حمایت بڑھ چڑھ کر کی تھی۔ لیکن نامہ نگار کہتے ہیں کہ بدھ کو جب انہوں نے برسلز میں یورپی ملکوں سے ملاقات کی اور ان کو یقین دلایا کہ وہ بینک کے ارکان سے صلاح مشورہ کرتے رہیں گے تو یورپ سے بھی انہیں حمایت مل گئی۔

پال ولفووٹز خاص طور سے فرانس اور جرمنی کے کیے پسندیدہ نہیں تھے لیکن یہ ملک بھی آخر کار ان کے تقرر پر راضی ہوگۓ۔ عالمی بینک کے اعلان کے مطابق ان کے تقرر کا فیصلہ متفقہ تھا۔

پال ولفووٹز نے کہا کہ بینک کے سامنے ایک عظیم مقصد ہے یعنی غریبوں کو افلاس کے گڑھے سے نکالنے کا عزم۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اب یہ احساس ہوچکا ہے کہ غریب ملکوں کو قرض کے بوجھ سے نکالنا کیوں ضروری ہے۔ پال ولفووٹز نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ ان سول سوسائٹی گروپوں سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے جن میں سے کچھ ان کے تقرر کے مخالف ہیں۔

پال ولفووٹز اس عہدے کے لۓ واحد امیدوار تھے کیونکہ عالمی بینک کا صدر ہمیشہ امریکی ہوتا ہے۔ یہ امریکہ اور یورپ کے درمیان ایک طرح کا غیر تحریری معاہدہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا سربراہ ہمیشہ یورپی ہوتا ہے۔

یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ یورپ نے ولفووٹز کو ایک سودے کے تحت قبول کیا ہے کیونکہ تجارت کی عالمی تنظیم کی سربراہی کا معاملہ اٹھنے والا ہے۔ ستمبر میں جب یہ عہدہ خالی ہوگا تو اس کے لیے چار امیدوار ہیں جن سے ایک سابق یورپی کمشنر بھی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد