’فرانس میں تبدیلی کی ضرورت ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے نو منتخب صدر نکولس سرکوزی نے سابق صدر یاک شیراک کو الوداع کہنے کے بعد صدارتی محل میں میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے۔ قدرے دائیں بازو سے تعلق رکھنے نکولس سرکوزی نے بائیں بازو کی صدارتی امیدوار کو چھ مئی کے انتخابات میں شکست دینے کے بعد اپنے رہنماء یاک شیراک کی جگہ حاصل کی ہے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں نکولس سرکوزی نے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ’اب فرانس میں تبدیلی کے لیے نئے منصوبوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے کہا ’ اس کے علاوہ ملک کو کام کی اہمیت، محنت، میرٹ اور احترام جیسی اقدار کو بحال کرنا چاہیے۔‘ صدارتی محل میں سابق صدر شیراک سے تنہائی میں ایک مختصر گفتگو کے بعد جب سرکوزی باہر آئے تو انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ محل چھوڑنے سے قبل ژاک شیراک نے جو کام کرنا تھے ان میں نئے صدر کو فرانس کے جوہری ہتھیاروں کے خفیہ کوڈ دینا بھی شامل تھا۔ تقریب میں باون سالہ نکولس سرکوزی کے ساتھ ان کی اہلیہ سسیلیا، ان کے بیٹے لوئیس اور دونوں میاں بیوی کی گزشتہ شادیوں سے چار دوسرے بچے بھی شامل تھے۔ اپنے خطاب میں نکولس سرکوزی نے نسل پرستی پر شدید تنقید کی اور اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ نظم و ضبط اور اتھارٹی‘ کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا ’ہمیں نتائج دکھانے کی ضرورت ہے کیونکہ فرانسیسی عوام اپنی روز مرہ زندگی میں تبدیلی اور بہتری چاہتے ہیں۔‘ نومنتخب صدر نے خبردار کیا کہ تیزی سے بدلتی ہوی آج کی دنیا میں فرانس کو جس قدر خطرہ جمود سے ہے ایسا پہلے کبھی نہیں تھا۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ’فرانس کی شناخت اور اس کی آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔‘
اس سے قبل منگل کو صدر شیراک نے قوم سے آخری خطاب کرتے ہوئے الوداع کہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنا فرض بارہ سال تک درست انداز میں نبھایا۔ تاہم پیرس میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر شیراک ملک میں بے روزی گاری کی سطح آٹھ فیصد پر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ فرانسیسی قوم عالمی سطح پر اپنی حیثیت کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہے اور اپنے مستقبل کے بارے میں بٹی ہوئی ہے۔ نکولس سرکوزی کا پہلا اہم پروگرام برلن میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات ہے۔ جرمنی فرانس کا اہم اتحادی اور اس وقت یورپی اتحاد کا صدر بھی ہے۔ باون سالہ سرکوزی غالباً جمعرات کو اپنی کابینہ اور نئے وزیرِ اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ توقع ہے کہ ایک سابق وزیر فرانکوس فیلان نئے وزیرِ اعظم ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ شکست خوردہ سوشلسٹ پارٹی کے ایک رکن برنڈ کؤچنر وزارتِ خارجہ کے قلمدان کے لیے دوڑ میں ہیں۔ | اسی بارے میں سرکوزی آج منصب سنبھالیں گے16 May, 2007 | آس پاس فرانس کے انتخابات سرکوزی کامیاب06 May, 2007 | آس پاس سرکوزی کو بش کی مبارک باد06 May, 2007 | آس پاس صدارتی امیدواروں کی ٹی وی پر بحث03 May, 2007 | آس پاس فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ23 April, 2007 | آس پاس سارکوزی یا رویال فیصلہ 6مئی کو22 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||