BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 03 May, 2007, 02:00 GMT 07:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدارتی امیدواروں کی ٹی وی پر بحث
سگولین رویال اور نیکولاس سارکوزی
سگولین رویال اور نیکولاس سارکوزی
فرانس میں صدارتی انتخابات کے دونوں امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر ایک دلچسپ مباحثہ ہوا ہے۔

بدھ کی شام کو نشر ہونے والی اس ٹی وی ڈبیٹ میں نیکولاس سارکوزی اور سگولین رویال نے ماحولیات، معیشت اور قومی سلامتی جیسے موضوعات پر بحث کی۔

یہ بحث متوقع دورانیہ یعنی دوگھنٹے سے زیادہ دیر جاری رہی۔

یہ ٹی وی بحث صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے چار روز پہلے ہوئی ہے۔ اپریل میں اس مقابلے کے پہلے مرحلے میں مسٹر سارکوزی نے ووٹ کا اکتیس عشاریہ دو فیصد حصہ حاصل کیا تھا جبکہ مِز رویال نے پچیس عشاریہ نو فیصد حصہ حاصل کیا تھا۔

خیال ہے کہ ٹی وی پر ہونے والی یہ ڈبیٹ اتوار کے انتخابات میں فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

ٹی وی پر ہونے والی اس بحث کو فرانس کے دو بڑے ٹی چینلز نے نشر کیا اور تقریباً بیس ملین لوگوں ن اسے دیکھا۔

ڈبیٹ کے دوران مِز رویال نے امن و عامہ کے حوالے سے مسٹر سارکوزی پر سخت تنقید کی۔ سابق وزیر داخلہ نیکولاس سارکوزی نے اپنے ریکارڈ کا دفاع کرتے ہوئے جواب دیا کے اعداد و شمار سے یہ واضح ہے کہ پر تشدد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

بحث کا سب سے گرما گرم حصہ وہ تھا جس میں دونوں امیدواروں نے سکولوں میں معذور بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کے موضوع پر بات کی۔

مسٹر سارکوزی مز روایال کی سوشلسٹ پالسیوں پر تنقید کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشلسٹ جماعت کا متعارف کردہ 35 گھنٹے فی ہفتہ کام کرنے کی پالسی ملک کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔

فراسن کے سابق صدر ویلری ژِسکارد دیستیں کا کہنا ہے کہ یہ ٹی وی ڈبیٹ الیکشن میں فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ تاہم کئی مبصرین اس سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا کہنا ہے کہ اب تک اسی فیصد ووٹر یہ فیصلہ کر چکے ہوتے ہیں کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے۔

دونوں امیدوار ان اٹھارہ فیصد ووٹروں کی حمایت جیتنا چاہتے جنہوں پہلے مرحلے میں متعدل امیدوار فرانسوا بیئرو کو ووٹ دیے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد