فرانس: سارکوزی کا نیا نظریہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کی حکومتی پارٹی یو ایم پی کے اہم رہنما اور وزیر داخلہ نکولس سارکوزی نے اپنی ایک اہم تقریر میں ملک کے لیئے ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے۔ وہ مارسے میں پارٹی کے پچیس ہزار نوجوان کارکنوں پر مشتمل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کی تقریر کا مرکز یا بنیادی نکتہ یورپ میں فرانس کے کردار، سارکوزی کی ملک کے نوجوان طبقے سے امیدیں اور ان کے مستقبل کے حوالے سے متعلق تھا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں بے روزگاری کو کم کرنے کا وعدہ اور ایک ایسی قوم کی تشکیل کی بات کی جہاں محنت کرنے والے کو اس کا صلہ ملے گا۔ انہوں نے یورپ کو بحیثیت ایک طاقت کے طور پر منوانے کے لیئے ایک نئے نظریے کی بات کی۔ پارٹی کے نوجوان اراکین کے سامنے ان کی اس تقریر کواگلے سال اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں خود کو امیدوار نامزد کروانے کی کوشش کا نام دیا جا رہا ہے۔ یوایم پی کانفرنس کی کوشش ہے کہ اپنی مخالف جماعت سوشلسٹس کے سامنے پارٹی کے اندر اتحاد کا مظاہرہ کر سکے۔ سارکوزی صدراتی امیدوار کے لیئے پسندیدہ ہیں تاہم ان کے بارے میں یو ایم پی کے مختلف درجوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق پارٹی کے اجتماع پر کسی سیاسی اجلاس کی جگہ راک فیسٹول کا گمان ہوتا ہے۔ سارکوزی جیسے ہی کانفرنس ہال میں داخل ہوتے ہیں نوجوانوں انہیں گھیرلیتے ہیں یا وہ نوجوانوں کے ہاتھ میں پکڑے اپنے تازہ ناول کی کاپیوں پر دستخط کرنے لگتے ہیں۔ ان کی کتاب کا موضوع ہے: وہ فرانس کو کیسے چلائیں گے۔ ہوسکتا ہے کہ سارکوزی مارسے میں ہونے والی اس کانفرنس سے اپنی آپ کو بحیثت امیدوار منوانے کی مہم کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے سب سے بڑے مخالف فرانس کے وزیراعظم ڈومینیک ڈی ولیپاں پارٹی کی حمایت میں وہاں آئے۔ یو ایم پی کے کچھ نوجوان کارکنوں کو سارکوزی کی نامزدگی کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ ایک نوجوان نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ان کے پاس کرشمہ ہے، وہ چیزوں کو بنانا جانتے ہیں‘۔ ایک اور نوجوان کا کہنا تھا کہ سارکوزی نئے نسل کے نمائندہ ہیں۔ وہ سیاست کے پرانے انداز کی نئے انداز میں تبدیلی، سیاست کے پرانے طریقوں جس کے نمائندے موجودہ صدر ژاک شیراک ہیں، میں تبدیلی کی بات کرتے ہیں۔ تاہم سارکوزی کے کچھ مخالف انہیں درست سیاست سے مختلف راستہ اختیار کرنے کا بھی ذمہ دار ٹھہراتے ہیں جیسے بحیثیت وزیر داخلہ امیگریشن اور جرائم پر ان کا سخت موقف۔ یو ایم پی اور سوشلسٹس نومبر میں اپنےاپنے امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔ | اسی بارے میں نئے لیبر قوانین، فرانس میں مظاہرے17 March, 2006 | آس پاس فرانس: ’احتجاج جاری رہےگا‘04 April, 2006 | آس پاس فرانس، لیبر قوانین پر مذاکرات05 April, 2006 | آس پاس فرانس: متنازعہ قانون منسوخ10 April, 2006 | آس پاس فرانس: امیگریشن قانون منظور17 May, 2006 | آس پاس فرانس: 25 شدت پسندوں کو قید14 June, 2006 | آس پاس فرانس میں سخت امیگریشن قوانین17 June, 2006 | آس پاس فرانس: سکھوں کی پگڑی پر پابندی07 March, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||