سرکوزی آج منصب سنبھالیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدر ژاک شیراک بارہ سال اقتدار میں رہنے کے بعد کرسی صدارت آج نئے منتخب صدر نکولس سرکوزی کے حوالے کر رہے ہیں جو آج حلف اٹھائیں گے۔ نئے صدر نے چھ مئی کے انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی اپنی حریف کو شکست دی تھی۔ منگل کو صدر شیراک نے قوم کو آخری مرتبہ خطاب کرتے ہوئے الوداع کہا: انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنا فرض درست انداز میں بارہ سال تک نبھایا۔ تاہم پیرس میں بی بی سی کی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ صدر شیراک ملک میں بے روزی گاری کی سطح آٹھ فیصد پر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ فرانسیسی قوم عالمی سطح پر اپنی حیثیت کے بارے میں بے یقینی کا شکار ہے اور اپنے مستقبل پر منقسم ہے۔
صدر ژاک شیراک گرینچ کے معیاری وقت کے دن کے گیارہ بجے مطابق صدارتی محل میں ایک تقریب میں آخری بار بطور صدر شرکت کریں گے جہاں نکولس سرکوزی حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز اپنے خطاب میں صدر شیراک نے کہا کہ وہ اہم مقاصد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ وہ نکولس سرکوزی کو فرانسی کے جوہری اسلحہ کو استعمال میں لانے کا کوڈ بھی دے کر جائیں گے۔ ایک فوجی پریڈ سے قبل نئے صدر تقریر کریں گے جہاں انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ نکولس سرکوزی کے پہلا اہم پروگرام برلن میں جرمن چانسلر اینگلا مرکل سے ملاقات ہے۔ جرمنی فرانس کا اہم اتحادی اور آج کل یورپی اتحاد کا صدر بھی ہے۔ باون سالہ سرکوزی غالباً جمعرات کو اپنی کابینہ اور نئے وزیرِ اعظم کے نام کا اعلان کریں گے۔ توقع ہے کہ ایک سابق وزیر فرانکوس فیلان نئے وزیرِ اعظم ہوں گے۔ اطلاعات ہیں کہ شکست خوردہ سوشلسٹ پارٹی کے ایک رکن برنڈ کؤچنر وزارتِ خارجہ کے قلمدان کے لیے دوڑ میں ہیں۔ | اسی بارے میں فرانس کے انتخابات سرکوزی کامیاب06 May, 2007 | آس پاس سرکوزی کو بش کی مبارک باد06 May, 2007 | آس پاس صدارتی امیدواروں کی ٹی وی پر بحث03 May, 2007 | آس پاس فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ23 April, 2007 | آس پاس سارکوزی یا رویال فیصلہ 6مئی کو22 April, 2007 | آس پاس فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ20 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||