فرانس کے انتخابات سرکوزی کامیاب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانس کے صدارتی انتخابات میں دائیں بازو کے رہنما نکولس سرکوزی نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور ان کی سوشلسٹ حریف امیدوار سیگولین روئل نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں ڈالے گئے تین چوتھائی ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور اس میں دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے نکولس سرکوزی نے تریپن فیصد ووٹ حاصل کیئے ہیں جبکہ ان کی مد مقابل سوشلسٹ جماعت کی امیدوار سیگولین روئل کو سینتالیس فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ باون سالہ سرکوزی جن کے والد نے ہنگری سے ہجرت کرکے فرانس میں سکونت اختیار کی تھی، چوہتر سالہ ژاک شیراک سے اقتدار حاصل کریں گے۔ ژاک شیراک گزشتہ بارہ سال سے اقتدار میں ہیں۔ سرکوزی نے اپنی کامیابی کے بعد تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کے لوگوں نے ماضی کی خراب ’عادتوں‘ کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ سرکوزی کی جیت کے اعلان کے ساتھ ہی پیرس میں جمع ان کے ہزاروں حامیوں نے خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سرکوزی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ وہ فرانس کے تمام لوگوں کے صدر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس نے انہیں سب کچھ دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ جو کچھ فرانس نے انہیں دیا اس کے بدلے میں فرانس کی خدمت کریں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فرانس کی دوستی پر بھروسہ کرسکتا ہے تاہم انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ دنیا میں رونما ہونے والی آب و ہوا کی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ سرکوزی نے کہا کہ وہ یورپ کے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں تاہم انہوں نے فرانس کے ساتھیوں سے کہا کہ وہ سماجی تحفظ کی اہمیت کو پہچانیں۔ انتخابی فتح پر ان کی تقریر کے بعد ان کے حامیوں نے فرانس کا قومی ترانہ گایا۔ فرانس کے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ کوئی خاتون امیدوار صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر سکی ہے۔ فرانس کی صدارت کے انتخابی معرکہ میں سوشلسٹ پارٹی کی مسلسل تیسری شکست پر انہوں نے فرانس کے ایک کروڑ سترہ لاکھ ووٹروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے حامیوں کے دکھ اور کرب کو سمجھ سکتی ہیں۔ | اسی بارے میں فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ20 April, 2007 | آس پاس سارکوزی یا رویال فیصلہ 6مئی کو22 April, 2007 | آس پاس فرانس: انتخابی مہم کا آخری مرحلہ23 April, 2007 | آس پاس صدارتی امیدواروں کی ٹی وی پر بحث03 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||