سرکوزی کو بش کی مبارک باد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی رپبلکن اور ڈیموکریٹ پارٹیوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات میں قدامت پسند جماعت کے امیدوار نکولس سرکوزی کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔ صدر بش نے نکولس سرکوزی کوخصوصی طور پر فون کرکے ان کی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ فرانس کے نومنتخب صدر کو جنہیں ان کے مخالفیں ان کی امریکہ نواز پالیسوں پر ’سرکوزی دی امریکن‘ کہہ کر پکارتے امریکی اقدار کے بہت بڑے حامی ہیں۔ نامہ نگاروں کے مطابق سرکوزی اور امریکہ کے درمیان تعلقات اتنے بھی آسان نہیں ہوں گے کیونکہ سرکوزی نے عراق پر امریکی حملے کی مخالفت کی تھی اور وہ عراق سے امریکی فوجوں کے بتدریج انخلاء کے حامی ہیں۔ وہ ترکی کے یورپی یونین میں شامل کیئے جانے کے بھی مخالف ہیں جس کی امریکہ حمایت کر رہا ہے۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||