فتح اور حماس میں معاہدہ طے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
غزہ میں دن بھر تشدد کے واقعات میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد مصر کی ثالثی میں فتح اور حماس کے درمیان ایک نئے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ مصری ثالثوں کے زیرِ اثر ہونے والے اس معاہدے کے تحت حماس اور فتح دنوں متحارب دھڑے سڑکوں سے اپنے اپنے مسلح کارکنوں کو واپس بلائیں گے۔ فروری میں دونوں متحارب گرہوں کے درمیان قومی وحدت کی حکومت بنانے پر اتفاق کے بعد اتوار کو ہونے والے تشدد کے واقعات بد ترین بتائے جا رہے ہیں۔ تشدد اس وقت شروع ہوا جب فتح سے منسلک العقصیٰ برگیڈ کے ایک رہنما پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس میں وہ ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد تشدد میں پانچ افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ خبروں کے مطابق درجنوں افراد کو اغوا بھی کیا گیا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’ہم لڑائی بند کرنے پر متفق ہوگئے ہیں اور اپنے اپنے مسلح افراد کو گلیوں سے واپس بلانے اور مغویوں کو رہا کرنے پر بھی تیار ہو گئے ہیں‘۔ فتح کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ معاہدہ گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق پیر کی رات دس بجے عمل میں آ جائے گا۔ | اسی بارے میں ایلن جونسٹن کے بدلے ابوقتادہ09 May, 2007 | آس پاس غزہ: حماس کے تین ارکان ہلاک28 April, 2007 | آس پاس ایلن جونسٹن ’زندہ‘ ہیں : محمود عباس20 April, 2007 | آس پاس برطانوی سفیر کا حماس سے رابطہ06 April, 2007 | آس پاس حماس اور الفتح میں لڑائی پھر شروع 11 March, 2007 | آس پاس خان یونس میں جھڑپیں، تین ہلاک24 February, 2007 | آس پاس مکہ: حماس،الفتح میں مذاکرات جاری08 February, 2007 | آس پاس الفتح، حماس متحدہ حکومت پر متفق 08 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||