خان یونس میں جھڑپیں، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی غزہ کے قصبے خان یونس میں حماس اور الفتح کے حامیوں کے درمیان سنیچر کو تازہ جھڑپوں میں کم از کم تین افراد ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ جھڑپیں حماس کے ایک رکن کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئیں۔ حماس کے اس رکن کو اس کے خاندان کے سامنے خان یونس کی ایک سڑک پر مسلح افراد نے گولی ماری۔ خبر رساں دارے رائٹرز کے مطابق حماس کے مسلح کارکنوں نے اپنے کارکن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے الفتح کے ایک رکن کےگھر پر دھاوا بول دیا۔ اس کارروائی میں الفتح کا ایک حامی اور ایک راہگیر ہلاک ہوا۔ مقامی آبادی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ان جھڑپوں میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کی۔ ادھر اس لڑائی میں ملوث افراد کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپیں سیاسی تنازعہ کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کی وجہ ایک اندرونی گھریلو جھگڑا تھا۔ تین ہفتے قبل مکہ میں دونوں تنظیموں کے درمیان قومی حکومت کے قیام کے حوالے سے سمجھوتے کے بعد یہ تشدد کا پہلا بڑا واقعہ ہے۔ قومی حکومت کے قیام کے اس معاہدے کو فلسطین میں ممکنہ خانہ جنگی کے امکان کے خاتمے کی نوید تصور کیا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں قومی حکومت بنانے کی دعوت16 February, 2007 | آس پاس معاشی بائیکاٹ ختم کیا جائے: ہنیہ13 February, 2007 | آس پاس الفتح، حماس متحدہ حکومت پر متفق 08 February, 2007 | آس پاس غزہ: جھڑپوں کے بعد حالات میں بہتری03 February, 2007 | آس پاس فلسطینی تصادم میں 9 ہلاک،سو زخمی02 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||