کینیا کا طیارہ ’کیمرون میں تباہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیمرون کے سرکاری ریڈیو کے مطابق کینین ایئرویز کا ایک طیارہ جس پر ایک سو چودہ مسافر سوار تھے نیت نامی قصبے کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ تاحال کینیا کی حکومت یا فضائی کمپنی نے اس حادثے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ تاہم فضائی کمپنی کے مطابق اس ہوائی جہاز پر پندرہ بھارتیوں سمیت تیئیس مختلف قومیتوں کے افراد سوار تھے۔ اس سے قبل کینیا کی فضائی کمپنی کینین ایئرویز نے کیمرون سے نیروبی جانے والے اپنے ایک طیارے کی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ فلائٹ KQ 507 نامی یہ پرواز جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بج کر پانچ منٹ پر کیمرون کے دوآلہ ہوائی اڈے سے اڑی تھی۔
فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ کنٹرول ٹاور کا اس طیارے سے آخری رابطہ پرواز کے تھوڑی دیر بعد دوآلہ کے مقام پر ہوا تھا۔ کمپنی کے مطابق اس ہوائی جہاز پر ایک سو چھ مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار ہیں اور یہ ایک بوئنگ 800 - 737 ساخت کا جہاز ہے۔ کینین ایئرویز کے سربراہ ٹیٹس نائیکونی کا کہنا تھا’ فلائٹ 507 دوآلہ کے راستے آئیوری کوسٹ سے آ رہی تھی لیکن بدقسمتی سے پہنچ نہیں پائی۔ ہم نہیں جانتے کہ طیارے کے ساتھ کیا ہوا‘۔ طیارے کی گمشدگی کے بعد نیروبی کے ہوائی اڈے پر مسافروں کے اعّزا و اقرباء کے لیے ایک ہنگامی مرکز قائم کر دیا گیا ہے۔ ایک مسافر کے رشتہ دار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ’ہمیں کہا گیا ہے کہ بیٹھیں اور انتظار کریں۔ بہت سے لوگ رو رہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ درحقیقت ہوا کیا ہے‘۔ کینیا کی قومی فضائی کمپنی ایک عمدہ سیفٹی ریکارڈ کی حامل ہے، تاہم سنہ 2000میں اس کے ایک طیارے کے حادثے میں اس وقت 169 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب آئیوری کوسٹ سے ہی اڑنے والا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ | اسی بارے میں انڈونیشیا: فضائی حادثہ، 22 ہلاک07 March, 2007 | آس پاس عراق: طیارہ تباہ، 32 ہلاک09 January, 2007 | آس پاس تہران: فوجی طیارہ تباہ، 38 ہلاک27 November, 2006 | آس پاس طیارہ حادثہ: نائجیریا کے سلطان ہلاک29 October, 2006 | آس پاس برازیل: طیارے کا ملبہ مل گیا30 September, 2006 | آس پاس مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ27 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||