برازیل: طیارے کا ملبہ مل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برازیل ایئر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی طیاروں کو ایمازون کے وسیع جنگلات کے اوپر پرواز کے دوران گم ہوجانے والے مسافر طیارے کا عملہ مل گیا ہے۔ طیارے میں151 مسافر سوار تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ملبے کی نشاندہی ماٹو گروسوسو نامی ریاست کے ایسے علاقے میں ہوئی ہے جہاں تک رسائی ناممکن ہے۔ برازیل کی فضائیہ کے طیارے جمعہ کی شام سے بوئنگ 737 کے ملبے کی تلاش کے کام میں مشغول تھے۔ ہوا بازی کے حکام کے مطابق مسافر طیارہ ایک دوسرے پرائیویٹ جیٹ سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد پرائیویٹ طیارہ تو قریبی ایئر پورٹ پر اترنے میں کامیاب ہو گیا لیکن مسافر طیارہ گم ہو گیا۔ ’گول ایئر لائن‘ کا طیارہ جمعہ کے روز مناس کے شہر سے بریسیلیا کے لیئے روانہ ہوا لیکن اپنی منزل پر پہنچنے میں ناکام رہا۔ طیارے کو بریسیلیا کے مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجکر بارہ منٹ پر پہنچنا تھا اور تھوڑی دیر رکنے کے بعد آگے ریو ڈی جنیرو جانا تھا۔ حکام کے مطابق شام چار بجکر پچاس منٹ پر جہاز کا فضائی ٹریفک کنٹرول سے رابطہ اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ جنگل میں واقع ایک قصبے ساؤ فیلکس کے نواح میں تھا۔فضائیہ کے طیاروں نے جمعہ کی شام ہی اس مقام کے ارد گرد طیارے کی تلاش شروع کر دی تھی لیکن پھر اندھیرا پھیل جانے کی وجہ سے تلاش ہفتے کی صبح تک ملتوی کرنا پڑی۔ ایمازون جنگلات کے ایک دور دراز قصبے کے میئر کا کہنا ہے ’ علاقے کے ہسپتال متوقع زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیئے تیار ہو چکے ہیں۔‘
خبر رساں ادارے ’گلوبو نیوز ایجنسی‘ کے مطابق طیارہ ایک قدرے چھوٹے جیٹ طیارے کے ساتھ ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں چھوٹے طیارے کے ایک پر کو نقصان پہنچا، تاہم وہ ایک قریب پہاڑی قصبے میں بحفاظت اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ برازیل کے بنے ہوئے اس پرائیویٹ جیٹ کو ایک امریکی شہری اڑا رہے تھے۔ ساؤ پالو میں موجود ہوابازی کے ایک ماہر، ریمن بیونو، کا کہنا ہے کہ فضا میں دونوں طیاروں کا یوں ٹکرا جانا سمجھ سے باہر ہے۔ ’ طیارے جدید ترین تھے اور دونوں میں ’اینٹی کلوین‘ یا ٹکرانے سے روکنے والے آلات نصب تھے جو کہ طیارے کے سامنے کسی متوقع رکاوٹ کی صورت میں آپ کو خبردار کر دیتے ہیں۔‘ مناس اور بریسیلیا کے درمیان پروازیں غیر ملکی سیاحوں میں بہت مقبول ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ گم ہونے والے طیارے کے مسافروں کا تعلق کن ممالک سے ہے۔ ’گول ایئر لائن‘ ایک سستی ایئر لائن ہے جو کہ گزشتہ عرصے میں بہت مقبول ہوئی ہے۔ سنہ دو ہزار ایک میں شروع ہونی والی اس ایئر لائن کے کسی بھی طیارے کا یہ پہلا حادثہ ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایئر لائن نے کہا ہے کہ ان کا طیارہ نیا تھا اور اسے انہوں نے اسی ماہ استعمال کرنا شروع کیا تھا۔ | اسی بارے میں ترک اور یونانی طیاروں میں تصادم 23 May, 2006 | آس پاس ایران: طیارہ حادثہ میں 29 ہلاک01 September, 2006 | آس پاس مسافر بردار امریکی طیارہ گر کر تباہ27 August, 2006 | آس پاس فوکر طیارے صرف باربرداری تک12 July, 2006 | پاکستان آرمینیا کا طیارہ گر کر تباہ، سو ہلاک 03 May, 2006 | آس پاس افغانستان میں طیارے کا حادثہ24 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||