ترک اور یونانی طیاروں میں تصادم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یونان اور ترکی ایف 14 جیٹ طیارے فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد بحیرۂ ایجین کے جوابی حصے میں جا گرے ہیں۔ یونانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تصادم کارپاتھوس نامی جزیرے کے قریب اس وقت ہوا جب ایک ترک طیارے نے یونانی طیارے کو روکنے کی کوشش کی۔ اس اہلکار کے مطابق یونانی طیارہ پہلے تو ڈگمگایا پھر سنبھلا لیکن پھر سمندر میں جا گرا۔ ترک ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ ترک طیارے کا پائلٹ طیارہ گرنے سے پہلے طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ تاہم ٹیلی ویژن نے یہ نہیں بتایا کہ پائلٹ بچ سکا ہے یا نہیں۔ ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجئین کی سمندری حدود پر تنازع ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یونان کی سمندری حد دس کلو میٹر ہے نہ کہ سولہ کلو میٹر جیسا کہ وہ دعویٰ کرتا ہے۔ اس تنازع کے باعث دونوں ملکوں میں جنگ تک کی نوبت پیدا ہو چکی ہے اور نیٹو دونوں ملکوں کر متنبہ کر چکا ہے کہ ان کی یہ لڑائی علاقے کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ یونان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پرواز میں مداخلت کے باعث پیش آیا ہے اور یونانی وزیر دفاع اس بارے اپنے ترک ہم منصب سے بات کر رہے ہیں۔ یونانی ٹیلی ویژن کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کے تصادم کے بارے میں انہیں ایک مسافر نے بتایا جو ایک اور طیارے کے ذریعے مصر جا رہا تھا۔ اس تصادم کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے مسافر کا کہنا ہے کہ اس نے طیاروں کو ٹکراتے اور پھر دھماکہ ہوتے ہوئے محسوس کیا۔ | اسی بارے میں ’پاکستانیوں کو اغوا کیا گیا تھا‘12 May, 2006 | آس پاس افغانستان میں طیارے کا حادثہ24 April, 2006 | آس پاس اسرائیلی طیارے کا غزہ میں حملہ08 June, 2005 | آس پاس دو روسی طیارے تباہ، 89 افراد ہلاک 25 August, 2004 | آس پاس روسی طیارے تباہ، سیکیورٹی سخت25 August, 2004 | آس پاس دفترکی آرائش ’مِگ 21‘ سے 02 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||